خبر نمبر 1
عدالت کا العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ،سلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اضافی شواہد کا جائزہ لے کر اپیل پر فیصلہ کریں گے، سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تب آئے گا جب سزا بنتی ہو گی۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ہو گئی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل، عدالت نے منگل کو نیب سے دلائل طلب کر لئے، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔سماعت ملتوی ہونے کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔
خبر نمبر 2
بلاول بھٹو18ویں ترمیم کی بنیادپر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں،ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نقطہ نظر سے جھنگ کا ضلع 2018 کے الیکشن میں خالی تھا، آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، آج کچھ افراد کا باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ کاروبار زندگی نہ بزرگ چلا سکتے ہیں نہ نوجوان یہ مکس میچ ہوتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔
خبر نمبر 3
پاکستان اسلامی دنیا کی سب سے مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، پرائیویٹ سیکٹر ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچایا جائے گا، حکومت کاروبار نہیں تاجروں کو سہولیات دینا چاہتی ہے ، نگران وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بریفنگ، اجلاس میں صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے عملی تجاویز پیش،
خبر نمبر 4
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کے نمونے کی منظوری دیدی، بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی بنیاد پر ہوں گے۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ کے قریب بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
خبر نمبر 5
کراچی میں عائشہ منزل عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 5افراد کی ہلاکت پر نگران وزیروزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا متاثرہ عمارت کا دورہ، آگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری، نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے انکوائری کے احکامات، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، متاثرین کے دکھ دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ رہائشی عمارت کے متاثرین کو قریبی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔ کوشش کریں گے تمام عمارتوں کا جلد از جلد معائنہ کیا جائے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
خبر نمبر 6
گزشتہ 35 سال سے انصاف مانگ رہے ہیں ، آگ لگنے کے واقعے نے جوان بیٹے نگل لیے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ یہاں آئیں تو بتائیں انصاف کیسے دلائیں گے، اس شہر نے ہزاروں بیٹوں کو سڑکوں پر قتل ہوتے دیکھا ہے میٹرو پولٹین سٹی کو 15سال میں جنگل بنا دیا گیا، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو، آتشزدگی کے واقعے میں 5 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، انصاف کی دور دور تک کوئی توقع نہیں، فاروق ستار
خبر نمبر 7
پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس ،چیف سیکرٹری ایڈووکیٹ جنرل پشاور ہائیکورٹ میں پیش، ایک پارٹی جلسہ کرے تو اس کے خلاف کریک ڈائون شروع ہو جاتا ہے ، کیا اس سیاسی جماعت کی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے ، یہ پارٹی جلسہ کرے تو دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے باقی سیاسی جماعتوں پر 3 ایم پی او نہیں نہ کوئی اور پابندی، کیا صرف اس پارٹی کے جلسوں سے امن وامان کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ جسٹس اعجاز انور کا چیف سیکرٹری سے استفسار، سب کو یکساں مواقع فراہم کریں گے، پی ٹی آئی نے کل بھی کنونشن کیا چیف سیکرٹری کا جواب آپ نے جو نگران وزرا لگائے وہ اب انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جسٹس اعجاز انور کا استفسار، عدالت نے چیف سیکرٹری کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔
خبر نمبر 8
پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان ، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا ، پرتشدد کارروائیوں کی مذمت، سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، پی ٹی آئی کی طرف سے قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں، سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ، واثق قیوم عباسی کا پیغام، سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود اکبر کا بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان، ٹوئٹ میں 9مئی کے واقعات کی مذمت،
خبر نمبر 9
مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر ور پولیٹیکل سیکرٹری کی ملاقات، افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی وااپسی پر تبادلہ خیال، ہمسایہ ملک میں امن وامان کے بیان میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ۔ غزہ میں قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو
خبر نمبر 10
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ن لیگی عہدیداروں کی عدالت میں نقل و حرکت پر اعظم نذیر تارڑ کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ہر سماعت پر اتنا کراؤڈ لے آتے ہیں کیا یہاں کوئی میچ ہو رہا ہے جو اتنی نقل و حرکت ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس نے عطاء نذیر تارڑ کو نشست پر بیٹھنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ معاملہ ایسے ہی چلنا ہے تو ہم اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔