خبر نمبر 1
پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نےکہا ہےکہ عام انتخابات کے دوران عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کوانسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مالی وسائل کا مسئلہ نہیں، فنڈز کے حصول کے لیے پالیسیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو سرمایہ کاری بڑھانےکی ضرورت ہے، قلیل مدتی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات سب سے بڑا خطرہ ہے، چائلڈ اسٹنٹنگ، غذایت، پانی اور سینیٹیشن پر بھی توجہ دینا ہوگی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسین کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب
خبر نمبر 2
سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر 14 دسمبر کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔اس کے علاوہ پانچ رکنی بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل ہیں۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 718 پر بند ہوا ہے، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64 ہزار 958 رہی۔بازار میں ایک ارب 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108ارب روپے بڑھ کر 9315 ارب روپے ہے۔
4
غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے شہید افراد کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز،غزہ میں اسرائیلی کی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ 62 ویں روز بھی جاری ہے۔7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ میں اب تک 17 ہزار 177 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7112 بچے بھی شامل ہیں۔
5
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رہنے والے دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ،پی پی 131 سے فیصل حیات، شیخ یعقوب اور انکی اہلیہ ن لیگ میں شامل ہوئیں جبکہ پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری ن لیگ میں شامل ہو گئے


