خبر نمبر 1
ذوالفقار بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر،چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ ہوں گے۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔لی سماعت دو جنوری 2012ء کو ہوئی تھی، ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں، صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔
خبر نمبر 2
حکومت سرمایہ کاری کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، تاجر برادری بیرون ملک مارکیٹ کو اپنا ہدف بنائے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کامیابی کے موقع پر تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کئے۔اجر برادری جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گی، تاجر برادری اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔
خبر نمبر 3
سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیارکر لی، لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے میں شمولیت کے موقع پر صفدرعباسی، سید زین شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے، فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے شمولیت پر خیرمقدم کیا۔پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جی ڈی اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سندھ کے عوام کو احساس محرومیوں سے نکالیں گے، کرپٹ زرداری ٹولے کو شکست ہوگی۔
خبر نمبر 4
لاہور میں سموگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک جا پہنچا، سموگ ٹاورز بہتر حل قرارسموگ نے لاہور سمیت دنیا کے متعدد شہروں کے باسیوں کو پریشان کر رکھا ہے۔وسائل میسر ہونے کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک اِس مسئلے سے نمٹنے میں کافی کامیاب نظر آتے ہیں، اِن ہی اقدامات میں سے ایک سموگ ٹاورزکا قیام بھی ہے، سب سے پہلے ستمبر 2015ء میں نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں 25 فٹ اونچا سموگ ٹاور بنایا گیا۔اس کے فوراً بعد چینی صوبے شانزے کے شہر شیان میں بلند ترین ٹاور بنایا گیا، سکائی سکریپر نما یہ ٹاور 328 فٹ اونچا ہے جو 2016ء سے مؤثر کام کر رہا ہے، اِس ٹاور نے چند ماہ کے دوران 10 مربع کلو میٹر کے علاقے کی فضاؤں کو شفاف بنا دیا تھا۔ادھر فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پھر دوسرے نمبر پر آگیا، چھٹیاں، سمارٹ لاک ڈاؤن، سموگ ایمر جنسی سب کچھ رائیگاں گیا، شہر میں آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی، مال روڈ 460، کینٹ 435، گرین ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 420 ریکارڈ کی گئی۔
خبر نمبر 5
فیصل آباد: ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق،افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں 281ج ب کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جاں بحق ہونیوالوں میں 2 سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 25 سالہ ثاقب، 24 سالہ خضر حیات اور 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردیا گیا۔
خبر نمبر 6
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ایئرپورٹ پر نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی کا استقبال کیا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات کریں گے۔مرتضیٰ سولنگی پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان کے علاوہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اے پی پی اور ڈی جی پی آر کا بھی دورہ کریں گے۔
خبر نمبر 7
الیکشن کمیشن نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالبصیر کا تبادلہ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔لیکشن کمیشن نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کے تبادلے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کا تبادلہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی ہے۔جاری کئے گئے مراسلہ میں الیکشن کمیشن نے سیکرٹری صحت سے ڈی جی ہیلتھ کے تبادلے کی رپورٹ طلب کر لی۔
خبر نمبر 8
بلاول بھٹو کی پیپلز ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شہداء کی قبروں پر حاضری،سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید سینیٹر شیر محمد خان کی قبر پر حاضری دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شہید حاجی بدیع الزماں کی قبر پر بھی فاتحہ پڑھی۔
9
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین، تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا، دونوں کیٹیگریز میں سے ایک ایک کھلاڑی کو ووٹنگ کے بعد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
خبر نمبر 10
پی ایس ایل 9: فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں اعظم خان ، گولڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، ایلکس ہیلز اور کولن منرو کو جبکہ سلور کیٹیگری میں رومان ریئس کو ری ٹین رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویزا ، سکندر رضا، عبداللہ شفیق سمیت مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کر دیا ہے۔ملتان سلطانز نے محمد رضوان سمیت خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی سکواڈ میں برقرار رکھا ہے، پشاور زلمی نے بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد حارث اور عامر جمال کو سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان بھی پشاور زلمی کے سکواڈ میں ری ٹین رہے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، جیسن رائےمحمد حسنین ، سرفراز احمد ،ابرار احمد اور ول سمیڈ کو بھی برقرار رکھا ہے۔پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔
خبر نمبر 11
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا لوگو تبدیل کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فاتح ٹیم انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیوزی لیںڈ کو نمایاں دیکھایا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور نئے لوگو میں میزبان ملک کے کھجور کے درختوں اور کے ‘اسٹرائپس’ کو خراج عقیدت پیش کرنے والا ایک مخصوص پیٹرن شامل ہے۔