خبر نمبر 1
پشاور ہائی کورٹ کا اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عدالت نے جو سوالات اٹھائے ہیں اس پر تیاری کی مہلت دی جائے۔عدالت نے کہا کہ آپ اس پر تیاری کریں آئندہ سماعت پر سنیں گے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آج تک جتنے مقدمات درج ہیں ان میں گرفتار نہیں کریں گے۔ اس کیس میں ہم ایک عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
2
پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن کیس میں اہم پیش رفت،(نیب) نے پرویز الٰہی کے شریک ملزم سب انجینئر خبیب قاسم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی گئی۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت
3
چین میں دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشن شروع کر دیا۔این پی پی نے چینی صوبے شانڈونگ میں باضابطہ کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاور پلانٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا نیوکلیئر پاور پلانٹ 70 گنا زیادہ توانائی پیدا کر سکتا ہے۔منصوبے پر 2002 میں کام شروع کیا گیا تھا جس کی منظوری 2011 میں دی گئی تھی۔
4
آذربائیجان کے الہام علیئیف نے 7 فروری 2024 کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ایوان صدر کے ایک حکم نامے کے مطابق صدر نے جمعرات کو عہدیداروں کو شیڈول سے پہلے "اسنیپ الیکشن” کرانے کا حکم دیا۔ووٹنگ اصل میں 2025 میں ہونے والی تھی۔
5
صہیونی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری، الجزیرہ کے صحافی کا پورا خاندان شہید،اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک سات ہزار بچوں، چار ہزار خواتین سمیت تقریباً ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہیں اور سات ہزار ملبے تلےدبے ہیں۔شمالی غزہ میں اسی فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئی ہیں جبکہ دو ماہ کے دوران اسرائیل فلسطینیوں پر تین ایٹم بم کے برابر بارودبرسا چکا ہے۔