خبر نمبر 1
ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرناہوگی،ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا سلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب
2
بانی پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں موقف، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔
3
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 15 میں سے 13 ووٹ پڑے، برطانیہ ووٹنگ کے عمل سے باہر رہا، امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر متحدہ عرب امارات نے مایوسی کا اظہار کیا۔قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا،اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کی گفتگو
4
پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی،نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات ہوئی ۔ حماد نواز ٹیپو، راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی صدر ملک ابرار، نائب صدر شاہ محمد شاہ،ملک رشید، ملک احمد خان اور ملک علی احمد کی بھی پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
5
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہے، دوسروں کو چور کہنے والے نے ملکی خزانے پر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا۔ہ کابینہ کے سامنے بند لفافہ لہرایا گیا، 60 ارب کا ڈاکہ ڈالا اور پوچھتے ہیں کہ بجلی مہنگی کیوں ہوئی، یہ اتنے بڑے چور ہیں واردات بھی ڈالتے ہیں اور ڈھٹائی بھی کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کرسی کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسے حاصل کئے۔
6
ہمارے اوپر بغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے، آج ہم انہی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی، لاڈلے کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا تھا عدالت صبح لگتی تھی اور لاڈلہ کا پیش ہونے کا موڈ نہیں ہوتا تھا۔ جو 190 ملین روپے کھا جائے وہ صادق اور امین، جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، ہمارے لیے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور ہے اور ان کے لیے اور ہیں۔سلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کی میڈیا ٹاک
7
لاہور میں سموگ کا روگ برقرار، تدابیر کے باوجود بہتری نہ آ سکی،صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 307 ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے، اے کیو آئی 222 ریکارڈ کیا گیا ہے۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 247 ریکارڈ کی گئی ہے۔
8
9 مئی مقدمات : شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ، سرکاری وکلاء نے حتمی دلائل کے لیے 4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔عدالت نے حتمی دلائل کے سرکاری وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔یرا بیان وہی ہے میں 8 تاریخ کی رات کو آیا اور میں 16 کو نہیں تھا، ان دس کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اللہ بہتر کرے گا۔شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو
9
اشتعال انگیز گفتگو مقدمہ: مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ،انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے، عدالت نے لیگی رہنما کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت۔سماعت 6 جنوری تک ملتوی
10
بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔درخواست میں موقف
11
سانحہ سیالکوٹ : مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،اہور ہائیکورت کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیاء باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔
12
9مئی مقدمات : اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع،انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔
13
چشتیاں: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، میاں بیوی جاں بحق،ں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی کہ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی ۔ میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو قریبی ہسپتال منتقل ۔رنے والوں کی شناخت زبیدہ بی بی اور یونس کے نام سے ہوئی ہے
14
2018ء میں ایک لاڈلہ بنایا گیا، 2024ء میں لاڈلہ نہیں چلے گا، اس بار عوام کی رائے چلے گی، ہم کبھی لاڈلہ بن کر نہیں آئے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ نیب کبھی ن لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ہوا کرتا تھا، اب نیب اور نواز شریف ایک پیج پر ہیں، سب کے جھوٹے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کی گفتگو
15
حکومت کا نجکاری کیخلاف ہائیکورٹس اور عدالتوں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ،فاقی کابینہ نے سرکاری املاک نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔اقدام سے پی آئی اے سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی، ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گا۔
16
سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک،ق آپریشن خفیہ معلومات پر ضلع ٹانک کے علاقے مولازئی میں کیا گیا، فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا جس میں 5 امن دشمن مارے گئے۔علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔آئی ایس پی آر
17
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم تیسرے ٹی 20 میں فاتح، سیریز پاکستان کے نام,اکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 6 رنز سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سیریز کا یہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی۔
18
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے ، ایسا لگتا ہے کہ کچھ حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔ حماس کے عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فلسطینی انکلیو میں ہونے والی لڑائی کو فوری طور پر روکنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابل اعتبار روڈ میپ بھی ہونا چاہیے۔وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس
19
قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین ہو گیا، غزہ میں جاری جنگ سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے ، یہ جنگ پہلے ہی مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان، شام، عراق اور یمن تک پہنچ چکی ہے۔ غزہ کے وسیع علاقے ویران اور 80 فیصد آبادی بےگھرہوچکی ہے، غزہ میں خوراک،ایندھن، پانی اور ادویات کی کمی، بیماریوں کےخطرےکا بھی سامنا ہے۔ہ7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 17ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔
20
سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا۔زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر بروز منگل کو سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔ق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ،شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔
21
روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔


