لاہور(ای پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند چھائی رہی ، موٹر ویز کو کئی مقامات پربند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی، دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔
دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 جہلم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ، موٹر وے ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک اور ایم 5 موسی والا سے چنی گوٹھ تک بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنگاہ 10 سے 5 میٹر ہونے کی وجہ سے موٹر ویز پر ٹریفک کو روکا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث جی ٹی روڈ زپر بھی ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


