خبر نمبر 1
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کے لیے گئے۔ یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔
2
بیوروکریسی کا اعتماد بحال کرنے کیلئے نیب کا نیا طریقہ کار تیار،عوامی عہدہ رکھنے والوں اور سرکاری ملازمین کو کرپشن کے نام پر بدنامی یا غیر ضروری انکوائریز اور انوسٹی گیشن سے بچانے کیلئے 6 بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے بھی بیوروکریسی کو یقین دلایا تھا کہ آئندہ کسی افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا اور نیک نیتی اور مفاد عامہ کے معاملات میں افسران سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔
3
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ حکومت بنانا نہیں بلکہ ہم اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ظلم پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں۔ کئی زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں لیکن ہم نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب ،کہا ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا، سزائیں دی گئیں، مجھے، میرے بھائی، میرے بھتیجے اور دیگر رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، آپ نے ظلم ڈھایا ، اس کے ازالے کیلئے کتنے سال لگ گئے، ان کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے سے ملک کا نقصان ہوا تھا، جنہوں نے بوگس مقدمے بنائے کوئی ان سے پوچھے گا؟
4
پی سی بی کا مزید ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دینے کا اعلان،پی سی بی کی جانب سے 11 ویمن کرکٹرز میں انڈر 19 کی 10 اور 1 ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ اقصیٰ یوسف، عریشہ انصاری، حمیرا غلام حسین، کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدّس بخاری، مسکان عابد، صبا شیر، سمیعہ افسر، اور شمیر راجپوت شامل
5
پارٹی کا نیا چیئرمین توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم ہونے تک منتخب کیا ہے،سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین کی نااہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے، بانی چیئرمین نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے۔ نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔
6
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کا بانی پی ٹی آئی ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے غیرقانونی افغان پناہ گزینوں سے متعلق کی جانے والی پوسٹ (ٹوئٹ) پر اپنے تحفظات کا اظہار،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹر کی سہولت میسر نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ خود کی یا ان کے موکلوں نے؟لگتا ہے ٹوئٹ کی مدد سے بانی پی ٹی آئی نے اس افغان حکومت کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جسے دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرتا۔
7
غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں قیام کی حمایت نہیں کر سکتے،افغانستان اور پاکستان کے پختون ایک ہیں مگر اس کی آڑ میں کسی غیرقانونی عمل کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ریاست کی ویزا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، اب جو بھی پاکستان آئے گا، کاغذات کے ساتھ آئے گا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میںعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کی گفتگو
8
( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری سے متعلق ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔