خبر نمبر 1
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا ، پٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ہٹانےکی منظوری دی جبکہ انہیں مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا ہے ۔رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ، وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے ۔
2
کرپشن کیس : فواد چودھری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالےفواد چودھری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس کی سماعت ہوئی ، جج قاضی ماجد نے کہا کہ اینٹی کرپشن محکمۂ پنجاب کو فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ درکار ہے۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں، ملک آئین اور قانون کے تحت نہیں چل رہا۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔
3
مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کےتوڑپھوڑ کےالزامات ہیں
4
آزاد کشمیرمیں سابق وزرائے اعظم کی مراعات پرسیاست دان اور عوام کی حکومت پرتنقید،ھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ منسوخ کر کے صرف محکمہ تعلیم تک این ٹی ایس کا نفاذ جاری رہے گا جبکہ دیگر سرکاری محکمہ جات خود مختلف آسامیوں پر بھرتیاں کریں گے۔کومت سابق وزرائے اعظم کو بے تحاشا مراعات دینے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی گفتگو
5
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد چین روانہ ہوگیا۔وزیر تجارت گوہر اعجاز چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے، وفد میں محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، عامر فیاض شیخ، میاں احسن، شہزاد ملک، احسن بشیر اور عبدالرحیم ناصر شامل ہیں۔