خبر نمبر1
پتہ لگنا چاہیے 93 ،99 اور پھر 2017 میں ہمیں کیوں نکالا گیا قائد نون لیگ نواز شریف کا سوال پارٹی پارلیمانی اجلاس سے بولے 2017 تک ملک ترقی کر رہا تھا پھر ہمیں نکال دیا گیا اور 2022 تک ملک کا بھٹا بیٹھ گیا اچھے بھلے لوگوں کے ہاتھ سے اقتدار لے کر اناڑی کے ہاتھ دیا گیا آج ثابت ہو گیا ہم صحیح تھے ہمارے فیصلے بھی ٹھیک تھے ملک کی معاشی تباہی کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے ان سے پوچھنا چاہیے کہ اپ نے ملک کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا نواز شریف کا پاکستان کو اکنامک ٹائیگر بنانے کا خواب پورا کرنے کا عزم نون لیگ پارلمیمانی پارٹی اجلاس میں اٹک جہلم اور چکوال کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔۔۔
خبر نمبر2
ایک لاڈلے کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا تو دوسرا لاڈلا آ گیا اسے لانے کے لیے الیکشن آ گے کیے گئے مگر وہ کمرے سے باہر نہیں نکل رہا کوئٹہ گیا تو ہوٹل میں میٹنگ کر کے آیا رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کا سکھر میں خطاب بولے جب جب ملک میں لاڈلے لائے گئے بعد میں پچھتاوا ہی ہوا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اسے عوام جتوائے گی تو وہ بلاول بھٹو ہیں جو عوام کے لاڈلے ہیں اکتوبر میں الیکشن ہو جاتے تو بلاول بھٹو آج وزیراعظم ہوتے ادھر لوئر دیر پارٹی کا ورکرز کنونشن بلاول بھٹو پنڈال پہنچ گئے۔۔۔
خبر نمبر3
انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں اور زوروں پر ریٹرننگ افسران کی تقرریوں پر تجاویز تیار ذرائع کے مطابق تین سے چار روز میں ریٹرننگ افسران کی منظوری دے دی جائے گی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے الگ الگ آر اوز تعینات کیے جائیں گے۔۔
خبر نمبر4
متحدہ عرب امارات کا امریکی رویے پر اظہار افسوس دیگر ممالک کا بھی مایوسی کا اظہار چین نے رد عمل دیا ثابت ہو گیا امریکہ غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے روس منے غزہ جنگ کو امریکہ کا جیو پولیٹیکل گیم قرار دے دیا برازیل کے سفیر کہتے ہیں ویٹو سے دو ریاستی حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا فلسطینی سفیر بولے سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔۔۔
خبر نمبر5
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں آپریشن ایک ماہ تک جاری رہنے کا عندیا دے دیا ادھر بائیڈن انتظامیہ نے کانگرس سے اسرائیل کو مزید 45 ہزار گولے دینے کی درخواست کر دی۔۔۔
خبر نمبر6
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خریدنے کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کو الیکشن سوٹ نہیں کرتا وہ الیکشن عمل کو متنازع بنا کر جان چھڑانا چاہتی ہیں وہ پہلے بھی بلدیاتی الیکشن سے بھاگ چکیں مزید بولے پیپلز پارٹی جیت کر ملک کی مسائل حل کرے گی۔۔۔
خبر نمبر7
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے جیل میں کاروائی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی شروع کی جیل میں خفیہ ٹرائل رکھنا آئین کے آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔۔۔
خبر نمبر8
اے ٹی سی راولپنڈی میں نو مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں چار جنوری تک توسیع کر دی شیخ رشید بولے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا نو مئی کے مقدمات سے ان کا کوئی تعلق نہیں الیکشن ضرور لڑیں گے۔۔۔
خبر نمبر9
جہلم پنڈ دادن خان سڑک کا کیس فواد چوھدری راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے سیشن عدالت کا فواد کو کل راولپنڈی کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری بولے کہ نواز شریف کو مشورہ ہے شوری کے ذریعے اقتدار میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں سلیکشن پراسیس روک کر الیکشن پراسیس شروع کرنا چاہیے۔۔۔
خبر نمبر10
نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد چین روانہ چینی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں ہوں گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تجارت بڑھا کر معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے۔۔۔
خبر نمبر11
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر پنجاب حکومت کا ٹوکن رکھنے والے افراد کا تین روز تک چالان نہ کرنے کی ہدایت نگران وزیراعلی کا لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ عوام کے رش اور سسٹم سلو ہونے پر حکام کی سرزنش کی محسن نقوی سے عراقی سفیر کی ملاقات مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق۔۔۔
خبر نمبر12
جنوبی پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کرنے لگا کسان سارا دن کھد کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے ضلعی انتظامیہ نے سپلائی میں کمی کو بحران کی وجہ قرار دیا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی جاری۔۔۔
خبر نمبر13
تائیوان میں ایشین بیس بال چیمپین شپ میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں قومی پلیئرز نے خوب مقابلہ کیا مگر ہانگ کانگ نے میچ پانچ کے مقابلے میں چھ کی سکور سے جیت لیا گزشتہ میچ پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے ہرایا تھا۔۔۔
خبر نمبر14
ہیپی برتھ ڈے استاد راحت فتح علی خان سروں کے سلطان راحت فتح علی خان 49 برس کے ہو گئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے راحت فتح علی متعدد ملک کی اور غیر ملکی ایوارڈ جیت چکے آکسفورڈ یونیورسٹی نے موسیقی میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔۔۔


