خبر نمبر 1
(ن) لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے کمیٹی قائم، سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
2
ذوالفقار بھٹو ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے یا ریکارڈنگ، کمیٹی کی رپورٹ تیار،صدارتی ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی پیر کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی نے ذوالقفار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی نشریات براہ راست دکھانے یا سماعت کے بعد ریکاڈنگ جاری کرنے سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی۔
3
اسٹاک مارکیٹ میں 1505پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 9498 ارب روپے ہے۔
4
15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور اور کیلوں کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
5
دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف،قومی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں ٹیم نے آسٹریلیا سے3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی قیادت بطور کپتان شان مسعود کررہے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس ڈاکٹر نہیں ہے، مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹرسہیل سلیم کا نام ہے اور ڈاکٹر سہیل سلیم ویزا مسائل کے سبب 14 دسمبر کوپرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔