خبر نمبر 1
میاں صاحب سلیکشن نہیں، الیکشن جیت کر آؤ: بلاول بھٹو کا چیلنج، رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونسا تیر مارے گا، میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔ اگر چوتھی باری ملی تو میاں صاحب وہی روایتی پرانی سیاست کریں گے، ہم تین بار بھگت چکے، اب چوتھی بار بھگتنا پڑے گا،تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب
2
نواز شریف کو جیل میں اہلیہ کی وفات کی خبر ملی، ایسی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے؟ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے موٹرویز، سڑکوں کے جال بچھائے، نواز شریف نے سی پیک بنایا، آپ نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، گزشتہ 23 برسوں میں نوازشریف نے ڈھائی سال جیل کاٹی، 11 سال نوازشریف نے جلاوطنی کاٹی۔شرم آنی چاہیے نوازشریف کو 7 سال بعد بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نواز شریف نے اربوں، کھربوں کے منصوبے لگائے، کسی ایک منصوبے میں بھی نوازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، اربوں ڈالروکیلوں کو فیسیں دیدیں، پھوٹی کوڑی کا ثبوت نہیں نکال سکے۔
3
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل سے متعلق کازلسٹ جاری،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہو گی، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل جا کر کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کیخلاف بھی بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا۔
4
ریاست مخالف، منافق سیاسی ٹولے نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر لیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی افغان باشندوں کے جانے کی توثیق کی ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ سمگلنگ کیلئے استعمال ہو کیا کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ پاکستان کے کرکٹ میچ میں یہ لوگ پاکستان کو گالیاں دیتے رہے ہیں، جانے والے باشندوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی ہےجلد ہی ایک کچہری لگائی جائے گی جس میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،ہ افغان تارکین وطن کے حوالے سے گھروں میں جا کر بھی ان کے کاغذات چیک کریں گے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
5
مردان: اسد قیصر کو رہائی نہ مل سکی، پولیس نے پھر حراست میں لے لیا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں صبح ہی ضمانت ملی تھی، اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما ایک ہفتے سے مردان جیل میں تھے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد گرفتارکر لئے گئے۔
6
وزیر تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد چین روانہ،وزیر تجارت گوہر اعجاز چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے، وفد میں محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، عامر فیاض شیخ، میاں احسن، شہزاد ملک، احسن بشیر اور عبدالرحیم ناصر شامل ہیں۔ہ ایڈوائزری کونسل کے 20 بڑے بڑے ایکسپورٹرز چین کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی ایکسپورٹرز کیلئے مارکیٹس اور پارٹنرز ڈھونڈنے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ تجارت بڑھا کر معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے، گوہر اعجاز


