1
190 ملین پاؤنڈز اسیکنڈل، زبیدہ جلال کا نیب کے سامنے عمران خان سے متعلق نیا انکشاف،نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا اور رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کوبتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔ زبیدہ جلال کا مؤقف تھا 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہےواپس آنا چاہیے، بیشترارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینےکی بات کرنی چاہیے۔ 190 ملین پاؤنڈز کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیاگیا۔
2
(ن) لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے۔اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا جس کیلئے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جاسکتا ہے۔(ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔
3
تربت: سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج،مقدمہ پولیس اسٹیشن تربت میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او اور دیگر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔نوجوان کی ہلاکت کےکیس میں انچارج انویسٹی گیشن نوربخش تفتیشی افسر مقرر کیے گئے ہیں۔
4
سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، پیر کو سنایا جائے گا،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور سیشن جج ناصر جاوید رانا کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنائیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔وکیل نثار اصغر نے حتمی دلائل مکمل کرتے ہوئے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور سیشن جج ناصر جاوید رانا کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنائیں گے۔


