1
کراچی میں زندگی بچانے والی ادویات کی قلت، مریض پریشان،راچی کی مارکیٹ میں زندگی بچانے والی ادویات بلیک میں فروخت ہورہی ہیں، انسولین اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔مرگی کے مریضوں کے لیے بھی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔
2
کراچی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات منظور علی شیخ کی زیر صدارت پارکنگ مافیا سے متعلق اجلاس ،غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن اور ایف آئی آر درج کروانے کا حکم، تمام ٹاؤنز کی حدود میں قائم غیرقانونی پارکنگ مقامات کو فوری ختم کیا جائے۔غیرقانونی پارکنگ مافیا میں ملوث کرداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔
3
کراچی: عرشی مال سے ملنے والی پانچویں لاش کی 3 روز بعد بھی شناخت نہ ہوسکی،لاش کے دانت سے ڈی این اے کروالیا ہے، ڈی این اے سیمپل محفوظ کرلیا ہے،لاش کو چھیپا سردخانے میں رکھوایا ہے، ڈی این اے میچ ہوتے ہی لاش ورثاکے حوالے کی جائے گی۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ
4
پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کے لئے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز کی تصدیق،اسٹینڈ بائی معاہدے کے پہلے جائزے پر آئی ایم ایف بورڈ غور کرے گا۔اجلاس میں پاکستان میں کی جانے والی اسٹاف لیول میٹنگ کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے،
5
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ہم شیڈول کا انتظار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کا زور رہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں لیکن کچھ جماعتوں کو الیکشن سوٹ نہیں کرتا ان کا فوکس جان چھڑانے پر ہے، پہلے بھی سیاسی جماعتیں بلدیات کے الیکشن سے بھاگتی رہیں، واحد پیپلز پارٹی ہے جو ماحول کو سازگار بنانے کا کہتی ہے تاکہ نفرتوں کی سیاست ختم ہو۔


