1
سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی سپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کر رکھے ہیں، تین رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
2
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے فتنے کو ہم نے شکست دی، پاکستان پر معیشت کے حوالے سے دباؤ مسلط کیا جارہا ہے۔جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے لئے خوشی کا لمحہ ہے، مہمند کے نامور خاندان نے باضابطہ طورپر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے ہم اس کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کی شناخت اسلامی ہونی چاہئے تھی، ہماری مذہبی شناخت کو ختم کردیا گیا، پاکستان پر معیشت کے حوالے سے دباؤ مسلط کیا جارہا ہے، بھارت، افغانستان، ایران پر معاشی دباؤ نہیں ہے۔
3
جلاؤ گھیراؤ کیس: حماد اظہر، مسرت چیمہ سمیت 10 ملزم اشتہاری قرار، ملزمان میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، غلام عباس سمیت دیگر شامل ہیں، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر کارروائی کی۔ملزموں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ تفتیشی افسر
4
180 بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 140واں نمبر، انسداد رشوت ستانی کیلئے کئی اقدامات کے دعوؤں کے باوجود صورت حال میں بہتری نہیں آ سکی، رواں سال بھی 180 بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 140ویں نمبر پر موجود ہے۔یہ باتیں تو بہت ہوچکیں کہ رشوت ستانی قابل نفرت ہے یا یہ کہ اس برائی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،پبلک کو ڈیل کرنے والے شاید ہی کسی سرکاری محکمے کو صاف اور شفاف قرار دیا جا سکے، اس حوالے سے با رہا رابطہ کرنے کے باوجود اینٹی کرپشن حکام اپنا مؤقف دینے سے گریزاں رہے۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب کا یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے نگران وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ،حسن نقوی نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت
6
ہم ایک بڑا سیاسی اتحاد قائم اور تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار وفد کے ساتھ سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ گئے، جہاں پر مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا، فاروق ستار اور ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد کثیرالجہتی ہے، ہم تمام شعبوں کے لوگوں کو تحریک میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں، موروثی سیاست کرنے والوں کا شہر پر ناجائز قبضہ ہے۔
7
دو خاندانوں نے 7 دفعہ حکومت کی، خود خوشحال، ملک کو بدحال کر دیا، جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، عوام کی نمائندہ ہو گی، آزمائے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کے بجائے، اضافے کا باعث بنے۔نوجوان 8 فروری کو خاندانوں کے محلات کا طواف کرنے کے بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں، دو خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25 کروڑ عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق
8
ایاز لطیف پلیجو نے سندھ میں ہونے والے الیکشن کو ڈھکوسلا اور ڈرامہ قرار دیدیا،ندھ میں پیپلزپارٹی کا راج ہے، نام کی نگران حکومت ہے، سب فیصلے پیپلزپارٹی کر رہی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کا عملہ وزیراعلیٰ باقر شاہ کی بات کم اور پیپلزپارٹی کے وزیروں کی بات زیادہ سنتا ہے۔ جب تک سندھ کے تمام حلقوں سے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو نہیں ہٹایا جاتا صاف شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔
9
اختیارات کا استعمال: وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات پیر کو ہو گی، ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ذکا اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے، ذکا اشرف کو بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں چیئرمین پی سی بی کی آئی پی سی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی سے بھی آج ملاقات ہوئی۔
10
ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ کون غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے۔امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد ویٹو کرنے کے معاملے پر ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اب امریکہ تنہا رہ گیا ہے۔ پوری دنیا اس بات پر زور دے رہی ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو، غزہ میں عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کرنے کی ضرورت ہے۔
11
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ پنوں کے ممکنہ قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے جس کے بعد امریکہ نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
12
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت صیہونی فوج کے جنگی جرائم میں برابر کی شریک ہے، غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد ویٹو کیے جانے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
13
13ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب،کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم مہمان خصوصی تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زائد گالفرز شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں 7 کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ چیمپئن شپ کا انعقاد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام پاک بحریہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ترجمان پاک بحریہ،تقریب میں سول و ملٹری افسران اور گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
14
ساؤتھ ایشین گیمز 2024ء کی تیاریاں شروع نہ ہو سکیں، میزبانی چھن جانے کا خدشہ،پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کے 14 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرنی ہے، پاکستان نے ایشین گیمز کی میزبانی مارچ 2024ء میں کرنی ہے، ایونٹ شروع ہونے میں صرف تین ماہ باقی ہیں جبکہ تاحال ایونٹ کے حوالے سے کوئی تیاریاں شروع نہیں کی گئیں۔