1
جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، سب فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا: حبا کا الزام، آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔حبانے الزام عائد کیاکہ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا۔آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔
2
پرتھ ٹیسٹ: قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اسپنر شامل نہ کیے جانے کا امکان،پاکستان پرتھ ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز اور نان ریگولر اسپنرکھلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، ٹیم میں شاہین آفریدی، فہیم اشرف، حسن علی اور خرم شہزاد کوکھلانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے حتمی ٹیسٹ اسکواڈ کا فیصلہ پچ اورکنڈیشن دیکھ کرکیا جائےگا۔
3
سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش ضرور کی لیکن غیر معینہ مدت کی توسیع کی بات درست نہیں۔عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی گفتگو،
4
رضوانہ تشددکیس:لاہور ہائیکورٹ رجسٹرارکا جج عاصم حفیظ کیخلاف کیس کی انکوائری کا حکم،کم سن رضوانہ تشددکیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار نے سیشن جج راولپنڈی کو سول جج عاصم حفیظ کے بچی پر تشدد کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے حکم پر سیشن جج راولپنڈی نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج پر لگے الزامات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
5
اسٹاک مارکیٹ میں 1505پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر بند ہوا۔