خبر نمبر1

غزہ میں قتل عام جاری اسرائیلی بمباری سے مزید اڑھائی سو فلسطینی شہید 2300 سے زائد لہو لہان خان یونس نصیرات اور جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ اسرائیل کے نشانے پر ہسپتال نہتے اور بے گناہ شہریوں سے بھر گئے جبا لیہ کے چوک اجتماعی قبرستان بن گیا اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17700 سے تجاوز کر گئی 48 سو سے زائد فلسطینی زخمی اسرائیل کے بعد اب بھوک اور افلاس بھی قہر ڈھانے لگے غزہ کے 36 فیصد گھرانے غذائی قلت کا شکار 91 فیصد لوگ بھوکے سونے پر مجبور ورلڈ فوڈ پروگرام نے صورتحال تشویشناک قرار دے دی ایندھن کی قلت کے باعث امدادی سرگرمیاں بھی مشکلات کا شکار صرف ایک گاڑی فعال رہ گئی۔۔۔
خبر نمبر2
امریکہ نے اسرائیل کو 14 ہزار ٹینکوں کے گولے فراہم کرنے کے لیے تمام اصول بالائے طاق رکھ دیے بائیڈن حکومت نے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانگرس کو معاملے کی چھان بین سے روک دیا عمومی طور پر کانگرس ہتھیاروں کی سپلائی سے متعلق کسی بھی معاملے کی 20 دن تک چھان بین کر سکتی ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ کے ہنگامی اقدام نے کانگرس کے اختیارات کو سلب کر دیا۔۔۔
خبر نمبر3
ایک روز میں اسرائیل کے 12 فوجی ہلاک کر دیے حماس کے القسام برگیڈز کے مطابق حملے کر کے اسرائیل کے متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی ویڈیو جاری غزہ میں زمینی کاروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 99 ہو گئی جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران مزید چار فوجیوں کے مرنے کی تصدیق اسرائیلی حکام نے جھڑپوں میں 425 کے قریب فوجیوں کے موت تسلیم کرلی 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی 2ہزار معذور بھی ہو چکے۔۔۔
خبر نمبر4
اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج لندن میں سخت سردی بھی مظاہرین کو سڑکوں پر نکلنے سے نہ روک سکی لاکھوں افراد کا غزہ میں مظالم کے خلاف احتجاج لندن کے تجارتی مرکز سے پارلیمنٹ سکوائر تک مارچ جنگ بندی کی قرارداد بھی ویٹو کرنے پر امریکہ پر تنقید برطانیہ کی غیر حاضری بھی قابل شرم قرار دے دی اسرائیلی شہر سے تل ابیب میں بھی احتجاج سپین آئرلینڈ بیلجیم اور مارلٹا کے رہنماؤں کی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر5
کھنڈروں سے نکلنے والے فلسطینی بدلہ لیں گے اسرائیلی یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر یوگل لیوی کی تجزیاتی رپورٹ غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کے باعث اسرائیل کو مزید غیر محفوظ قرار دے دیا ہماری بمباری میں دوسری جگہوں کی نسبت زیادہ شہری مارے گئے پروفیسر یوگل لیوی نے بیسویں صدی میں دنیا بھر کے تمام تنازعات سے زیادہ غزہ میں اموات کا دعوی کر دیا۔۔۔
خبر نمبر6
غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہ کرنا مغربی حکمرانوں کو بھاری پڑنے لگا خاتون کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے پر شاہ چارلس سر نہیں اٹھا سکے نظریں چرا کر نکل گئے ویڈیو وائرل ہو گئی آئس لینڈ میں خاتون نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات برقرار رکھنے پر وزیر خارجہ کے سر پر سرخ پاؤڈر ڈال دیا امریکی یونیورسٹی کے صدر کو فلسطینیوں سے ہمدردی لے ڈوبی الزبتھ میگل سے استعفی لے لیا گیا یہودیوں کی نسل کشی کے مطالبے بھی پر طلبا کے خلاف کاروائی نہیں کی تھی۔۔۔
خبر نمبر7
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے حقوق سے محرومیوں کے شکار قوموں کی فہرست میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پہلے نمبر پر اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی برادری کشمیر میں مظالم پر بھارت کو جواب دے ٹھہرائے صدر عارف علوی کا پیغام نگران وزیراعظم بھی کشمیر اور اسرائیلی مظالم پر برس پڑے اپنے پیغام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوال اٹھا دیا عالمی برادری سے کشمیر اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ باور کرا دیا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے۔۔۔
خبر نمبر8
بلاول آج کوہاٹ میں بھی لہو گرمائیں گے جلسے کی تیاریاں جاری تیر مرگرہ میں ورکرز کنونشن میں بھی بلاول بھٹو نے لیگی قائد کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا بولے جو تین بار فیل ہوا چوتھی بار کون سا تیر مار لے گا بلاول بھٹو نے باور کرا دیا کہ دوبارہ کوئی سلیکٹ ہو کر آیا تو عوام نہیں مانیں گے سابق وزیراعظم کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عزت دینے کا مشورہ بھی دے دیا۔۔۔
خبر نمبر9
سندھ اور پنجاب میں فصلیں خطرے میں پڑ گئیں کھاد کا بحران شدت اختیار کرنے لگا قلت کا شکار اور کاشتکاروں کے لیے پریشانی اور ڈیلرز کے لیے من مانی کا موقع بن گئی بورے والا ملتان اور ٹھٹھہ میں کھاد کی بلیک میں فروخت 3600 روپے والا تھیلا پانچ ہزار روپے تک پہنچ گیا ڈی اے پی اور یوریا کا حصول امتحان بن گیا صورتحال پر نگران وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم۔۔۔۔
خبر نمبر10
نگران وزیراعلی پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کے بہتر معیار اور بروقت تکمیل پر زور لاہور کے تین ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران تعمیراتی کا موقع بھی جائزہ لیا شاہدرہ فلائی اوور راوی پل اور بیدیاں انڈر پاس معائنہ شاہدرہ فلائی اوور کی جلد تکمیل یقینی بنانے کا حکم۔۔۔
خبر نمبر11
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 52واں یوم شہادت مزار پر پاک فوج کے چاق و چوبن دستے کی سلامی پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی چیئرمین جوائنٹ چیف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین نے ظفروال شکرگڑھ سیکٹر پر بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔۔۔
خبر نمبر12
سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی آج بھی جاری رہے گی ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے آج اتوار کو بھی نامزد بینک کھلے رہیں گے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ریگولر یا سپانسر شپ حج سکیم میں درخواست جمع کرانے کے لیے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔
خبر نمبر13
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں دو روایتی حریف آمنے سامنے دبئی میں جاری میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ دو کھلاڑی پولین لوٹ گئے پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سعدبیگ کر رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر14
اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان 59 برس کے ہو گئے جہانگیر خان نے اسکواش میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا چھ بار ورلڈ چمپیئن اور 10 بار برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتا جہانگیر خان مسلسل 555 میچز میں نہ قابل شکست رہے۔۔۔
خبر نمبر15
اور اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کے 60 بہاریں دیکھ لیں ٹیلی ویژن سے سلور سکرین تک کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ بابرہ شریف کو فلم میرا نام ہے محبت سے شہرت ملی بابرہ شریف نے فلم انڈسٹری کو 150 سے زائد فلمیں دی