خبر نمبر1

غزہ مظلوم فلسطینیوں کا قتل گاہ بن گیا نہتے فلسطینیوں پر دن رات بارود کی برسات سکول, ہسپتال, عبادت گاہیں اور رہائشی عمارتیں ملیامیٹ خان یونس رفاہ جبالیہ اور دیگر علاقوں پر وحشیانہ بمباری صیہونی فورسز کے حملے میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید درجنوں زخمی شہداء کی مجموعی تعداد 17700 ہو گئی بچوں اور عورتوں سمیت 48 ہزار سے زائد افراد زخمی خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے
خبر نمبر2
عالمی برادری کا احتجاج اور مذمت بے سود امریکہ کی ہٹ دھرمی برقرار فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کو مزید گولہ بارود بیچنے کی منظوری امریکی صدر جو بائیڈن نے ہنگامی اختیارات کے تحت کانگرس کے جائز ے کے بغیر اسرائیل کو 14 ہزار ٹینک کے گولے فروخت کرنے کی منظوری دے دی کانگرس کو 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے گولوں کی فروخت سے آگاہ کر دیا امریکہ محکمہ خارجہ کا موقف واشنگٹن کی جانب سے جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے پر اسرائیل کا خیر مقدم حماس کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رہے گی اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی
خبر نمبر3
حماس اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں اسرائیلی فوج نے دو افسروں سمیت مزید چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی دو ماہ کے دوران حماس کے حملوں میں 426 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے پانچ ہزار سے زائد صیہونی فوجی زخمی 2ہزار معذور ہو گئے 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ذہنی توازن کھو بیٹھے سو فوجی بینائی سے محروم ہو گئے، غیر ملکی میڈیا
خبر نمبر4
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے امریکی اقدام پر دنیا کا سخت رد عمل چین روس ترکیہ فلسطین یو اے ای اور برازیل کی شدید مزمت ثابت ہو گیا امریکہ غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہش مند ہے چینی سفیر کا بیان دو ریاستی حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اقوام متحدہ میں برازیلین سفیر کا رد عمل روس نے بھی غزہ جنگ کو امریکہ کی جیو پولیٹیکل گیم قرار دے دیا ترک صدر طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ سلامتی کونسل سے لوگوں کی امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں سلامتی کونسل کے بیشتر اراکین جنگ بندی کے حق میں تھے لیکن امریکہ نے قرارداد ویٹو کر دی اکثریتی فیصلے کے خلاف جانا کہاں کا انصاف ہے ترک صدر طیب اردوان کا استنبول میں تقریب سے خطاب
خبر نمبر5
اسرائیلی حملے غزہ میں انسانی المیہ خوراک کا شدید بحران کھانے پینے کی قلت کے باعث فلسطینیوں کا جینا محال ہو گیا شدید سردی میں لاکھوں افراد بے گھر خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور غزہ کی آدھی آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے اقوام متحدہ نے صورتحال بتا دی دس میں سے نو لوگوں کو روزانہ کا کھانا میسر نہیں اقوام متحدہ کے سینئر امدادی اہلکار نے کہا کہ جنگی حالات نے سامان کی ترسیل کو ناممکن بنا دیا
خبر نمبر6
غزہ میں ہونے والے قتل عام کے خلاف لندن میں بڑا احتجاج مظاہرین کی صیہونی حکومت اور قابض اسرائیلی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین نے امریکی حکومت کو صیہونی فوج کے قتل عام میں برابر کا شریک قرار دے دیا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
خبر نمبر7
پہلے اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے تھے اب اسرائیل جانے والا ہر بحری جہاز ہمارا ہدف ہوگا حوثیوں کا اعلان کہتے ہیں کہ غزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ جہاز کس ملک یا قوم کا ہے
خبر نمبر8
دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے رواں سال انسانی حقوق کے دن کے لیے آزادی برابری اور سب کے لیے انصاف کا عنوان غزہ کی دھرتی پر اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ساڑھے سترہ ہزار سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو چکے غزہ کی صورتحال انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے چیلنج بن چکی ہے فلسطینی دکھوں کے مداوے کے منتظر مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم بھی عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑ رہے ہیں
خبر نمبر9
فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے راج پر بھارت کو جواب دے ٹھہرایا جائے صدر مملکت عارف علوی کا انسانی حقوق کے دن پر پیغام غزہ میں انسانی حقوق کی تشویش ناک صورتحال سب کے سامنے ہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اقوام عالم کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
خبر نمبر10
پنجاب میں سموگ کے ڈیرے لاہور کا فضائی معیار مضر صحت، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 275 ریکارڈ دنیا میں دوسرا نمبر لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج آلودگی کی شرح 164 ریکارڈ بھارتی دارالحکومت نئی دلی فضائی آلودگی میں سر فہرست
خبر نمبر11
رائیونڈ والا تین بار وزیراعظم بن چکا چوتھی بار سلیکٹ ہونا چاہتا ہے جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار آ کر کون سا تیر مارے گا میاں صاحب ان سے ہی ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے اگر چوتھی بار ملی تو میاں صاحب وہی روایتی پرانی سیاست کریں گے ہم تین بار بھگت چکے اب چوتھی بار بھگتنا پڑے گا میاں صاحب جن سے دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ کدھر سے دیں اگر اکثریت ملی تو پھر نقصان آپ کا ہوگا مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے لندن چلے گئے ایک سال سے جماعت چاہتی ہے کہ الیکشن جیت کر مخالفین سے انتقام لیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ایک تیر سے کئی شکار سلیکشن نہیں الیکشن جیت کر آؤ بلاول بھٹو کا چیلنج میاں صاحب کو باہر جا کر 10 سال آرام کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا
خبر نمبر12
مجھے 93 اور 99 میں کیوں نکالا گیا کیا کارگل جنگ چھیڑنے کا سوال کرنے پر نکالا گیا وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہمارا موقف صحیح تھا کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کر دیا اناڑی کے ہاتھ ملک کی باگ ڈور دی گئی جن لوگوں نے ملک کو اس حال پر پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے اب ہمیں اپنے معاملات بھارت اور افغانستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنے ہیں ہمسایوں سے ناراض رہ کر معیشت کو بہتر نہیں کر سکتے باقی لوگوں نے باتیں کیں ہم نے کام کیا ملک کے لیے بجلی بنائی کوئلے کے ذخائر دریافت کیے شہباز شریف آ کر نہ سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا قائد نواز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب
خبر نمبر13
اج کل لیول پلیئنگ فیلڈ کا بڑا شور سن رہی ہوں نواز شریف کو جیل میں اہلیہ کی وفات کی خبر سننا پڑی انہوں نے 11 سالہ جلاوطنی کاٹی ڈھائی سال جیل میں رہے کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہو گئی نواز شریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتے پکڑا گیا 60 ارب کے بدلے میں القادر ٹرسٹ میں زمینیں لیں جب چوری کا حساب مانگا تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا کر آگیا 22 سال میں صرف ایک بار نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی وہ تین بار وزیراعظم بنے مگر چوری کا الزام تک نہیں لگا مریم نواز کا گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب
خبر نمبر14
مسلم لیگ نون سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ آئی پی پی کی کمیٹی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی آج مسلم لیگ نون کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کی جائے گی استحکام پاکستان پارٹی قومی اسمبلی کی 20 اور پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند آئی پی پی کے گزشتہ روز اجلاس میں مسلم لیگ کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی
خبر نمبر15
1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے سوار محمد حسین کا آج 52 یوم شہادت سوار محمد حسین نے ظفروال اور شکرگڑھ کے مقام پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا 16 بھارتی ٹینک تباہ کیے مادر وطن پر جان نچھاور کرنے پر نشان حیدر سے نوازا گیا گوجر خان میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کی تقریب مزار پر فاتح خوانی پھول بھی رکھے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کا شہید کو خراج عقیدت پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے آئی ایس پی آر
خبر نمبر16
پنجاب میں کھاد کا بحران کسان پریشان اوکاڑا، وہاڑی، بہاول نگر، پاک پتن، ساہیوال، رحیم یار خان میں یوریا اور ڈی اے پی نایاب کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر بلیک میں فروخت جاری بہاولپور میں یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 7500 روپے تک پہنچ گئی کھاد کی عدم دستیابی سے گندم اور آلو کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ کسانوں کا حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ