راولپنڈی (ای پی آئی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کر دیا گیا ،جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ڈیوٹی جج کی جانب سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کے سامنے پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 11 دسمبر کو متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا

عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔