خبر نمبر 1
ایک شخص جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کوہاٹ میں ورکرز کنونشن میں گھن گرج بولے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی کھلاڑی کر سکتا ہے نہ کوئی اور ملک کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی قائد عوام کے قتل میں سہولت کاری کرنے والوں کو قوم کا مجرم قرار دے دیا بولے ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔۔۔
خبر نمبر 2
مسلم لیگ نون اور جی ڈی اے کے درمیان اتحاد میں پیش رفت نہ ہو سکی نون لیگ کی جانب سے پیر پگاڑا کی تجاویز اور تحفظات پر تاحال جواب نہ آیا سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جی ڈی اے کو نون لیگ سے تحفظات ہیں ذرائع کا دعوی جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کر لیں 13 رکنی پارلیمانی بورڈ رواں ماہ کے اخکتام تک امیدواروں کا فیصلہ کرے گا جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کی صدارت پیر پگارا کریں گے۔۔
خبر نمبر 3
انتخابات کے لیے جوڑ توڑ عروج پر نون لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری آئی پی پی کے اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق قومی اسمبلی کی 20 نشستوں کی فہرست تیار 19 پنجاب اور ایک نشست کراچی سے مانگی جائے گی آئی پی پی پنجاب اسمبلی کی بھی 44 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند فہرست آج نون لیگ کے حوالے کی جائے گی استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی فہرست بھی مرتب۔۔۔
خبر نمبر 4
الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر زیر گردش الیکشن شیڈیول جعلی قرار دے دیا ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈیول جاری نہیں کیا ترجمان کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دے دیا۔۔۔
خبر نمبر 5
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سینٹر شوکت ترین کا استعفی منظور کر لیا شوکت ترین نے دبئی میں چیئرمین سینٹ سے ملاقات میں رکنیت سے استعفی دیا شوکت ترین نے چند روز قبل سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔
خبر نمبر 6
اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں فواد چوھدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور راولپنڈی کی سول عدالت میں فواد چوہری کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اینٹی کرپشن حکام نے فواد چوھدری سے 35 لاکھ روپے کی برآمدگی کے لیے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔۔۔
خبر نمبر 7
پنجاب کی نہروں کی قسمت جاگ اٹھی 10 سال بعد 112 نہروں کی صفائی کی تیاریاں نگران وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں بل صفائی کا فیصلہ کیا گیا نہروں کی صفائی 26 دسمبر سے شروع ہوگی 20 جنوری تک جاری رہے گی محسن نقوی نے صفائی کے ساتھ ساتھ نہروں کی مرمت کا بھی حکم دے دیا انتظامی افسران کو پانی چوری کے خلاف موثر کاروائی کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر 8
یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی ناکامی پر اظہار افسوس انتونیو گوتریس نے کہا اس تقسیم کی مذمت کرتے ہیں جس نے عالمی ادارے کو مفلوج کر دیا قطر میں دوہا فارم سے خطاب میں بولے کہ کونسل جیو اسٹریٹجک تقسیم کی وجہ سے مفلوج ہے جس سے ادارے کے اختیار اور ساخت کو اور اسرائیل حماس جنگ کے حل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔۔۔
خبر نمبر 9
خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید دو راہگیر بھی زخمی ہو گئے نگران وزیر داخلہ کی مذمت باور کرا دیا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے شہید ایس ایچ او محمد مراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ملتان کے علاقے شجاع آباد نے گودام میں دھماکہ بچہ جانبحق تین افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
خبر نمبر 10
کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن جدید اسلحے سے فائرنگ کا تبادلہ ڈاکووں کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملے کیے گئے آپریشن میں اے پی سی 4 چین چھ بکتر بند اور 400 اہلکار شریک داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔۔۔