خبر نمبر 1
ایک شخص جیل سے نکلنے دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں کھلاڑی یا کوئی اور ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں بے روزگاری غربت اور مہنگائی سے ہے اٹھارہویں ترمیم پر نہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عمل درآمد کیا نہ نواز شریف نے عوام نے ساتھ دیا تو 8 فروری کو نفرت اور تقسیم ختم کر کے نئی سیاست کا آغاز کریں گے پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی عوام کو ان کا حق پہنچ جائے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس لگ گیا انصاف کی امید ہے عوام کو معلوم ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے قوم کو بتانا پڑے گا اس جرم میں سہولت کار کون تھے امید ہے آئینی اور قانونی غلطیوں کو درست کیا جائے گا بلاول بھٹو کا کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب
خبر نمبر 2
کرپشن کیس، فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور راولپنڈی کے سول جج غلام مصطفیٰ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت کا فواد چوہدری کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم
خبر نمبر 3
بلاول بھٹو کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے بلاول کی تردید خود آصف زرداری کر دیتے ہیں جب آصف زرداری بولیں گے تو پھر ہم جواب دیں گے رہنما نون لیگ جاوید لطیف نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 15 سال میں سندھ کا بیڑا غرق کر دیا گیا پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے مسلم لیگ نون کو ابھی تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی
خبر نمبر 4
بلوچستان میں امن دشمنوں کا پھر وار خضدار میں سلطان ابراہیم چوک میں دھماکہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد بخش شہید دو راہگیر زخمی٫ ہسپتال منتقل٫ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا نگران وزیراعلی بلوچستان کا خضدار دھماکے کا نوٹس رپورٹ طلب واقعے کی تحقیقات کا حکم علی مردان ڈومکی کا شہید ایس ایچ او کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز کی بھی دھماکے کی مذمت دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس افسر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کر سکتیں ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے سرفراز بگٹی کا پیغام
خبر نمبر 5
اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کسی سطح پر کوئی تعلق نہیں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی جو اہل فلسطین چاہتے ہیں پاکستان بھی وہی چاہتا ہے چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کی پریس کانفرنس غزہ جنگ پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
خبر نمبر 6
شمالی اور وسطی بلوچستان میں شدید سردی قلات میں شدید سردی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ لیہہ میں منفی 11،کلام میں منفی 5، گلگت میں منفی 4 تک گر گیا
خبر نمبر 7
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کر لیا شوکت ترین نے دبئی میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں استعفیٰ دیا سابق وزیر خزانہ نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا سابق وزیر خزانہ نو مئی کے بعد سے روپوش تھے
خبر نمبر
10 سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا پلان بھل صفائی کا عمل 26 دسمبر سے 20 جنوری تک جاری رہے گا نگران وزیراعلی نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو نہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس بھل صفائی کا پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ


