پشاور (ای پی آئی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ آج اس ملک میں خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا،

یہاں ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا۔ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔

مغربی ممالک نےاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔