دبئی (ای پی آئی ) انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے،
بھارت کی جانب سے آدرش 62 رنز بنا ئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے باولرز میں محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد ازاں پاکستان نے 47 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر کے بھارت کو شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان نے 63 رنز کی اننگرز کھیلی جبکہ کپتان سعد بیگ 68 اور اذان اویس 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی