خبر نمبر1
غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملے٫ جبالیا کا العودہ ہسپتال مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج اور ٹینکوں کے گھیرے میں رہا ہسپتال کے دو طبی ملازمین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا خان یونس میں بھی یورپی ہسپتال کے قریب ایک ایمبولنس پر بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ طبی عملے کے دو افراد زخمی ہو گئے الامل ہسپتال فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے ارد گرد شدید بمباری اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی تیاری کر رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو یہ دوسرا نکبہ ہوگا غزہ کی سرزمین فلسطینیوں کی نہیں رہے گی
خبر نمبر 2
جنگ بندی کی قرارداد میں ناکامی سے سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دوحہ فورم سے خطاب قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے یر غمالیوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے نہیں مزاکرات کی وجہ سے رہا کیا گیا کم امکانات کے باوجود قطرجنگ بندی جاری رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا
خبر نمبر 3
پولیس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ عدلیہ کرپشن میں تیسرا نمبر ٹھیکے دینے کا شعبہ دوسرا کرپٹ ترین ادارہ رہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں کرپشن میں پولیس کا شعبہ پہلے نمبر پر موجود ٹھیکے دینے کا شعبہ دوسرے اور تعلیم کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے پنجاب میں کرپٹ ترین اداروں میں پولیس کا شعبہ پہلے نمبر پر رہا عدلیہ دوسرے اور صحت کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے خیبر پختون خواہ میں کرپٹ ترین اداروں میں پولیس کا پہلا نمبر عدلیہ دوسرے اور ٹینڈرنگ کا شعبہ تیسرے نمبر پر موجود بلوچستان میں کرپٹ ترین اداروں میں ٹینٹڈرنگ اور کانٹریکٹ کا شعبہ پہلے پولیس دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے ملک کے 47 فیصد افراد کرپشن کو پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں
خبر نمبر 4
کراچی عائشہ منزل کی عمارت میں لگی آگ میں جلنے والے فلیٹس کے رہائشیوں کا ہنستا بستا گھرانہ اجڑ گیا آگ میں مکمل طور پر جلنے والے فلیٹس میں اب صرف جلا ہوا سامان اور یادیں باقی ہیں جزوی طور پر جلنے والے گھروں کے مکین دھوئیں کی بو سمیت دیگر مسائل کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مکینوں نے کہا کہ آج وہ لوگوں سے کھانا لے کر کھانے پر مجبور ہیں وہ راتوں رات سڑکوں پر آگئے ہیں متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نقصانات کا فوری ازالہ کر کے انہیں مالی امداد فراہم کرے
خبر نمبر 5
ملتان میں کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جانبحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں
خبر نمبر 6
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے لگتا ہے سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کے لیے مرنا پڑے گا انتظار کر رہے ہیں کہ ہم کب مرتے ہیں اور کیس لگتا ہے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تمام جھوٹے کیسز بھگت رہے ہیں ایک ختم ہوتا ہے دوسرا بن جاتا ہے راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے ہتھکڑیاں ڈال کر لایا گیا عدالت نے فواد چوہدری کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا