خبر نمبر 1
اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے قطر میں عالمی رہنماؤں کا اجتماع غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں یہ کوششیں کبھی ترک نہیں کیں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے فریقین انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کریں غزہ کو شدید تباہی کا سامنا ہے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم کا دوحہ فورم سے خطاب مجھے افسوس ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بند کرانے میں ناکام رہی ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا خطاب ہم سب ناکام ہو چکے غزہ میں ہونے والی تباہی ناقابل برداشت ہے اقوام متحدہ کے ریلیف ایجنسی کے سربراہ کی گفتگو عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اسرائیل کو اپنے مظالم کا جواب دینا ہوگا اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی
خبر نمبر 2
دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور ختم ہو رہا ہے غزہ کی صورتحال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطین کا غیر حل شدہ مسئلہ خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے حماس کے حملے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا لائسنس بھی دیا جائے امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا دوحہ فورم سے ورچوئل خطاب
خبر نمبر 3
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا روسی صدر ولادیمیر پوٹن سےفون پر رابطہ اسرائیل حماس جنگ پر روسی موقف پر اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے تحفظات کا اظہار عام شہریوں کا قتل عام قبول نہیں غزہ میں فوجی آپریشن کے اثرات خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں روس جنگ بندی میں تعاون کے لیے تیار ہے ولادیمر پوٹن کا جواب
خبر نمبر 4
جنگ بندی کی کوششوں کے دوران اسرائیلی جارحیت جاری سکول، ہاسپٹل، عبادت گاہیں اور رہائشی عمارتیں ملیہ میٹ خان یونس،رفاہ، جبالیہ اور دیگر علاقوں پر وحشیانہ بمباری صیہونی فورسز کے حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید درجنوں زخمی شہداء کی مجموعی تعداد 17700 ہو گئی بچوں اور خواتین سمیت 48 ہزار سے زائد افراد زخمی خان یونس میں گھر پر حملے میں 10 فلسطینی شہید
خبر نمبر 5
چھوٹے شاہینوں کا بڑا کارنامہ دبئی پاکستان نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے مات دے دی شاہینوں نے 260 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اذان اویس کی شاندار سینچری 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی سعد بیگ کے 68 شاہزیب خان کے 63 رنز پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4 وکٹیں حاصل کیں
خبر نمبر 6
وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی تھی اپنی نیچرل گیم کھیلی ہائی وولٹیج میچ تھا سنچری اپنے ملک کے نام کرتا ہوں شاہزیب خان اور کپتان سعد بیگ نے بھی بھرپور ساتھ دیا شاندار سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پانے والے اذان اویس کی گفتگو
خبر نمبر 7
ہزاروں سال پرانے قیمتی نوادرات بلوچستان سے افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے اسلام آباد اور راولپنڈی لائے گئے تھے نوادرات کی مالیت کروڑوں روپے ہے مٹی کے برتن تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار اور دیگر اشیا شامل برآمد شدہ سامان کسٹم ہاؤس میں محفوظ کر لیا گیا ایک ملزم گرفتار
خبر نمبر 8
لاہور میں کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی آگ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں لگی ڈرائیور نے ٹرین روک کر بوگیوں کو پاور وین سے الگ کر دیا ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا آتشزدگی سے تمام مسافر محفوظ رہے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ترجمان ریلوے
خبر نمبر 9
پاکستان کا دورہ آسٹریلیا ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ گئی شاہین کل ٹریننگ کریں گے پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا پاکستان اور آسٹریلیا 11 کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوا تھا