اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج پر اکسانے کے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3 مقدمات جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف درج 2 مقدمات کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔
دوران سماعت دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانیٔ پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کر لیں


