خبر نمبر 1
بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام درست قرار، بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحالی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کیلئے دائر اپیلوں پر متعصبانہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، آرٹیکل 370 عارضی تھا، ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا۔
خبر نمبر 2
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔
خبر نمبر 3
آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی،حکومت پاکستان پورا کرنے کے لیے تیار، موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع وزارت خزانہ
خبر نمبر 4
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ،اسرائیلی ظلم انتہا کو چھو گیا، بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید،فورسز کی بمباری سے مزید تین سو فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
صیہونی فورسز نے خان یونس سے رفاہ جانے والی سڑک بھی تباہ کر دی، ہسپتالوں اور ایمبولینسز پر حملوں میں دو طبی کارکن شہید، ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید دشواریاں ہیں، ایندھن کی کمی سے شہری دفاع کے پاس اب صرف ایک گاڑی قابل استعمال ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں 3500 اہداف پر حملےکئے، جنگ کے آغاز 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی افواج نے غزہ میں 22 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا، شہدا کی مجموعی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی۔
خبر نمبر 5
پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار، کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد
خبر نمبر 6
بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بنچ کو ارسال،لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فل بنچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت،ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا؟ بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو بھجوا دی۔جسٹس عالیہ نیلم
خبر نمبر 7
محسن نقوی کا ایک اور شاندار اقدام، آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح، اب شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ پیٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرننگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ،محسن نقوی
خبر نمبر 8
ن لیگ کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع، ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ، ن لیگ کراچی میں لیاری، کیماڑی، ملیر، کورنگی سمیت نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بھی ورکرز کنونشن و عوامی اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ ن لیگ کا پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدر آباد میں ہوگا جہاں سے بشیر میمن، شاہ محمد شاہ اور محمد زبیر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
خبر نمبر 9
پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ گرفتار،خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر،ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔درخواست میں موقف،اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
خبر نمبر 10
دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، تھری اور فائیو ٹریفک کیلئے بند،ق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند ہے، ایم فائیو کو شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کیلئے بند ہے، حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک کھول دیا گیا ہے
خبر نمبر 11
سموگ کا راج برقرار، لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، اوسط شرح 316 ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔ڈھاکہ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 ریکارڈ کیا گیا،بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار
خبر نمبر 12
میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کیلئے 2023ء سے بہتر ہوگا، نئے سال میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف ہوں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، ہو سکتا ہے کہ پہلے کی طرح پھر سے مولانا کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنیں۔رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی گفتگو
خبر نمبر 13
جہانگیر ترین سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابات بارے تبادلہ خیال،جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آنے والے انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے سے سیاسی ہلچل میں تیزی آگئی اور سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری،
خبر نمبر 14
نوازشریف کا 18 دسمبر کو کراچی جانے کا فیصلہ، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے،مسلم لیگ (ن ) قائد میاں نوازشریف 18 دسمبر کو کراچی جائیں گے، نوازشریف کے ہمراہ پارٹی صدر شہبازشریف، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف، خواجہ سعد رفیق بھی ہوں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگی سندھ کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خبر نمبر 15
دہشت گردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اور ہم نے اسی دہشت گردی کی وجہ سے بینظیر بھٹو کو کھویا تھا۔ دہشتگردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہم نے اٹھایا، دہشتگردی بلاشبہ بڑا مسئلہ ہے مگر اسے وجہ بنا کر جمہوری عمل میں تعطل نہیں ڈال سکتے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ ، رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کی میڈیا ٹاک
خبر نمبر 16
سینئر قانون دان فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، فرہاد علی شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔نگران کابینہ پنجاب نے اپنے اجلاس میں ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
خبر نمبر 17
خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ سندھ کو خوشحال کرنا ہے تو پیپلزپارٹی سے جان چھڑانی ہوگی۔ دوبارہ الیکشن آ رہے ہیں، ایم کیو ایم نے سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، پانچ امیدوار ہم نے فائنل کر لئے ہیں، خاندانی سیاست نے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے، ہم نے معاہدے کرکے منافقوں کو ایکسپوز کیا ہے، ہم نے ساری جماعتوں کو لکھ کر بتایا ہے کہ ہم کرنا کیا چاہتے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم
خبر نمبر 18
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا،ٹاک ایکسچینج میں 307 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 915 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خبر نمبر 19
زمبابوین کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کی پابندی، جرمانہ بھی عائد،ہرارے میں پہلے ٹی 20 میچ کے دوران زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کرٹس کیمفر اور جوش لٹل سے تلخ کلامی کی۔
سکندر رضا پر 2 میچوں کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا، (آئی سی سی) کو ڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئر لینڈ کے کھلاڑیوں پر بھی 15 ،15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہ


