1
غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگوائی جب کہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے،
2
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ
3
کسٹم والے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑواتے ہیں :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ، کہا تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ ٹرک پکڑنے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے کسٹم کے وکیل کی سرزنش کی۔ عدالت میں دلائل دے رہے ہیں نہ قانون کی بات کررہے ہیں، کسٹم حکام کے علم میں آئے بغیرپشاوربارڈر سے 400کلو میٹر اندرگاڑی پکڑی گئی، کسٹم حکام پہلے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوادیتے ہیں۔چیف جسٹس
4
سندھ میں تعلیمی بورڈز کی سربراہی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ،سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر چیئرمین مقرر کرنے کے بجائے اسٹاپ گیپ ارینج منٹ کے نام پر بیورو کریٹس کو چیئرمین مقرر کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکرٹری نور محمد سموں کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی ہے۔
5
انٹرنیشنل انفلوئنسرزاورفلسطینیوں نے آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی ہڑتال کی کال دیدی،عالمی ہڑتال کے منتظمین کی جانب سے غزہ میں پچھلے دو ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے خاتمے اور فوری جنگ کا مطالبہ کیا گیا۔ہڑتال کی کال فلسطین کے قومی اور اسلامی گروپوں کے اتحاد کی جانب سے دی گئی ہے جس میں مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں مقیم فلسطینیوں اور فلسطین کے حامیوں کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی
6
کراچی: بچوں کے اغوا اور پر اسرار طور پر لاپتا ہونے کے واقعات میں اضافہ، اب تک 250سے زائد بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ رواں سال کے 11ماہ کے دوران ایک ہزار 255 بچے لاپتا ہوئے، لاپتا بچوں میں 950 سے زائد بچے مل چکے ہیں جب کہ 250سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین اب بھی اپنے جگر گوشوں کو تلاش کررہے ہیں ۔
7
اماراتی اور چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، کنسورشیم میں شامل سرمایہ کاروں نے پاکستانی حکام سے ایل این جی ٹرمینلز، سپلائی اور درآمد سمیت ایل این جی کے ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت شروع کردی ،کنسورشیم کیماڑی پر ورچوئل اور پورٹ قاسم پر نان ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے، کنسورشیم کے پاس ورچوئل اور نان ورچوئل دونوں ایل این جی منصوبوں کیلئے لائسنس موجود ہیں، اگر یہ منصوبے لگ گئے تو 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری ممکن ہو سکتی ہے۔
8
نگران حکومت کا کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس، درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے،کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کردی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے ہیں، 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے۔ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہوگی۔گوہر اعجاز
9
ملتان میں کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3افرادزخمی،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچے نے کھیلتے ہوئی کسی چیز کو ضرب لگائی تو دھماکا ہو گیا جبکہ بچے کا والد عارف کباڑ کا کام کرتا ہے وہ بھی شدید زخمی ہے۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی