لاہور(ای پی اآئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ آٹھ جولائی کو میں نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کاکہناتھا کہ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مونس الہی اور ان کے خاندان پر دباو بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہذا سیاسی خلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں ںچلے گا۔


