اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سماعت کی ۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھا دیا،

انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ، فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا