1
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت قاضی انور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس نہیں سن سکتا، البتہ کمیشن تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے سکتا ہے۔
2
پی ٹی آئی کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 70 فیصد عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پی ٹی آئی کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے 12 تاریخ دی اور کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، البتہ ہمیں عدلیہ سے اچھے کی امیدیں وابستہ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف
3
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،بانی پی ٹی آئی کی سزا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے تو حیرت ہے الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے، ان کی انا کی تسکین ہو گی بانی پی ٹی آئی اب پارٹی سربراہ نہیں رہے، مجھے یاد ہے پرویز مشرف کی بھی خواہش تھی نواز شریف اور بے نظیر بھٹو پارٹی ہیڈ نہیں ہوں گے، نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو صدر اور پی پی پی نے مخدوم امین فہیم کو صدر بنایا تھا۔
4
شہباز شریف نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا،شہباز شریف نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کی طرح بھارتی عدالت کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے کہنے سے اٹوٹ انگ کا جھوٹ سچ نہیں ہو جائے گا، عدالت نے بی جے پی کی پالیسی پر ایک کارکن بن کر عمل کیا، سپریم کورٹ اس سے قبل بابری مسجد پر بھی کھلی لاقانونیت کر چکی ہے۔
5
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک اور بھارتی جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا، بھارت سو ناٹک کرے جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے کشمیریوں کا ہی رہے گا۔ بھارت کے کشمیریوں کو غلام بنانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں، تنازعہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔
6
پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کردار ادا کرے: سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر، ہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھ کر متعصب عدالت ہونے کا ثبوت دیا، اقوام متحدہ کی قرارداد کی موجودگی میں کشمیرکی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرار داد منظور کریں گے، حکومت پاکستان بھارت کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں۔
7
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں صاف و شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ 2018ء کے عام انتخابات کے نتائج کس طرح مرتب ہوئے دنیا کو پتہ ہے۔ کراچی اپنی حقیقی نمائندگی سے محروم ہوا ہے، ان لوگوں نے اس شہر کی نمائندگی کی جو اس شہر کے نہیں تھے، جلد سے جلد انتخابات کی اس شہر کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔کراچی میں پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال، امین الحق، رؤف صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
8
درخواست بلاول بھٹوکی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔
9
جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت کا فواد چودھری کو جیل بھیجنے کا حکم،راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
10
کینگروز کیخلاف سیریز: شاہینوں کی تیاریوں کا آغاز، پرتھ میں بھرپور پریکٹس،می ٹیم نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔
11
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچز کے مستقبل کا فیصلہ دو ہفتوں میں متوقع،ابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریوپیوٹک تاحال چھٹیوں پر ہیں، گزشتہ ماہ کے وسط میں ان تینوں کے پورٹ فولیو تبدیل کر دیئے گئے تھے۔پی سی بی نے ان کوچز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔


