1
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دیدی، رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جب کہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔
2
کراچی کی مقامی عدالت نے مسیحی نوجوان کو دوسری شادی پر سزا سنادی۔کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سندھ میں پہلی سزا، نوجوان کو دوسری شادی پر 9 سال قید کا حکم،دوران سماعت وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم جوشوا الیاس کی ڈیڑھ سال قبل خاتون اسٹر سے شادی ہوئی تھی، اس پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹر کو دبئی بھیج دیا تھا، مدعی مقدمہ واپس آئی توپتا چلاشوہر نے دوسری شادی کرلی ہے، پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے۔
3
پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنےکا اعلان،پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی نے بیرسٹر گوہر علی خان کو عمران خان کی جگہ پارٹی چیئرمین جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف تیار پٹیشن پر مرکزی و صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔نائب صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہرشاہ طورو
4
سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے منصوبےکی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔یف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر نے تحقیقات کے لیے بھارت جانے پر سکھوں کا خیر مقدم کیا ہے۔سان فرانسسکو کےگولڈن برج پرسکھوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جہاں ایف بی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، مودی سرکاری استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے، سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف جرائم پرمودی پرمقدمہ چلائیں گے۔گرپتونت سنگھ
5
جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکا ڈال کے چلا گیا،
مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شروع میں جماعتیں زیادہ حصہ لینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جب بیٹھ کر بات کی جاتی ہے تو موزوں امیدوار دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ نشستوں کا کوئی کوٹہ نہیں ہوتا، ان تمام جماعتوں کا پیچھا پیپلز پارٹی نے بھی کیا لیکن بات نہیں بنی، اس لیے پیپلز پارٹی کی نظر میں یہ جماعتیں بری ہوگئی ہیں۔
6
وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور کی خبر کی تردید کردی۔ہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو
7
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔
8
گیس دنیا بھر میں مہنگی یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،یس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، اس سے قبل یکم نومبر سے گیس ٹیرف بڑھایا جا چکا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے۔ مسرور خان


