1
اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ،ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔ بروقت اقدامات نہ کرنے پر ریفائنری مکمل بند کردیں گے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ نےنگران وزیرتوانائی اوراوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے۔ذرائع اٹک پٹرولیم
2
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان والوں کو علم غیب سےمعلوم ہوتاہےابھی الیکشن کا ماحول نہیں، الیکشن کے لیے ماحول سازگار نہ ہوتوپتھرپرلکیر نہیں۔ ہم وسیع نظر والے لوگ ہیں اوروہ سمجھ کرہی ن لیگ ،پیپلزپارٹی میں گئےہیں، ہمارےلوگ دوسری جماعتوں میں جاکربھی بی اےپی کےہی رہیں گے، بڑی جماعتوں کو پتہ ہے باپ کے لوگ جہاں جائیں گے حکومت اسی کی بنے گی۔
3
خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کیلئے نامعلوم افراد کا اسکول وین پر حملہ، 3 افراد نے خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔پولیس حکام


