خبر نمبر 1
جے یو آئی (ف) کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان،جے یو آئی (ف) کے رہنما غفور حیدری نے کہا اسرائیل معصوم شہریوں کو طاقت کے بل بوتے پر شہید کررہا ہے، امریکا اور مغربی قوتوں نے تمام حدیں پار کردیں۔مولانا فضل الرحمان سمیت ہمارے رہنماؤں پر حملے ہوئے، ہم دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، انتخابات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے پرامن فضا بھی ہونی چاہیے۔
2
پاکستان میں نئے ویزہ نظام کا افتتاح،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزہ نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔ نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے کم سے کم دستاویزات درکار ہوں گی۔ ویزوں کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بریفنگ
3
حافظ نعیم الرحمان کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان،سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہےآج اجلاس میں تعاون کیاکہ کارروائی چلے شہر کے مسائل حل ہوں۔کونسل میں حکومتی قرارداد پر رائے شماری کے بغیر اسے کثرت رائے سے منظور قرار دے دیا گیا، فسطائیت اور وڈیرانہ سوچ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
4
اگرکوئی سرنڈرنہیں کرے گا تو کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم کا واضح پیغام،شہدا کے لواحقین کے غم کا مداوا کرنے کیلئے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےقیمت اداکی ہے، قوم ان لوگوں کی مقروض رہے گی۔سی بھی گروہ یا فرد کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، کوئی طالبان توکوئی بی ایل اے سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، کوئی کسی سے بھی بات نہیں کرنا چاہتا، کوئی ان میں سے کسی ایک سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن کسی فردکوخلاف ورزی کرنےکاحق نہیں۔
5
کراچی : مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد،ہڈیوں کا ڈھانچہ مبینہ طور پر خاتون کا ہے، لاش کوچادر میں لپیٹ کر دفن کیا گیا تھا۔مکان مالک عظیم نے ایک سال قبل گھر خریدا تھا، تعمیر کےدوران کمرے کی کھدائی کی تو انسانی ڈھانچہ نکلا۔پولیس ،شواہد جمع کرلئے گئے ہیں ، فرانزک ٹیم نے ڈی این اے کیلئے سیمل لے لیا ہے ڈی این اےرپورٹ آنےکےبعد ڈیٹابیس سےمیچ کیاجائےگا اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
6
ضروری نہیں نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہو، ن لیگ سے کوئی اور بھی امیدوار ہوسکتا ہے، رہنما بی این پی دنیش کمار نے کہا اتحادی حکومت ہوگی اور نوازشریف کی فطرت اسے چلانے والی نہیں کیونکہ اتحادی حکومت میں نوازشریف اپنے منشور پر عملدرآمد نہیں کرسکیں گے۔