خبر نمبر 1
سپریم کورٹ: جسٹس اعجاز الاحسن نے بینچز کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے خط میں کہا کہ ججز کمیٹی میں طے ہوا تھا کہ ملٹری کورٹس فیصلے کی اپیل 7ججز سنیں گے، من پسند ججز کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے طے ہوا تھاکہ بینچ میں سینیئر ترین 7 ججز کو شامل کیا جائے۔7 دسمبر کو چیف جسٹس کے چیمبر میں 3 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، 4 بجے کمیٹی اجلاس تھا اور ڈیڑھ گھنٹہ قبل اجلاس کا ایجنڈاملا، میں نے بطور ممبر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، کمیٹی کے ایجنڈے کے 3 نکات تھے۔خط کا متن
2
کے پی حکومت نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنےکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا۔ صوبہ مالی مشکلات سےدوچار ،لیویز ضم کرنے پر بہت بڑی رقم کی ضرورت ہوگی ، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے پر یونیفارم کی ضرورت ہوگی۔ لیویزکے انضمام کے بعد گاڑیاں، تنخواہ اور مراعات کیلئے رقم درکار ہوگی جس کے لیے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز درکار نہیں ہیں۔
3
قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 11 کلو 9 سو گرام منشیات برآمد ، ملزمان قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثر علی اور افضال حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جو بری امام کے رہائشی ہیں۔مزید تفتیش جاری ، اہم انکشافات متوقع