خبر نمبر 1
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیر کی دنیا میں ایک الگ حیثیت ہے، بھارت کو کوئی اختیار نہیں کہ ایسے فیصلے کرے، پاکستان بھارت کے ایسے اقدام سے بے خبر نہیں، بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین اور سپریم کورٹ کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتا۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی متعلقہ سپریم کورٹ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔
2
آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا۔بھارت کا وزیراعظم ہو، دہشت گرد فوج ہو یا عدلیہ ہو، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا، بھارت میں جنگل کا قانون ہے۔کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا بھارت نے آج اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا۔آر ایس ایس اور بھارتی دہشتگردی کا دائرہ پوری دنیا تک پھیل چکا ہے، بھارت سے کشمیر تک کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام جاری ہے، دنیا آخر کب جاگے گی؟ کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گا۔
3
عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کی فہرست مرتب کر لی،بیوروکریسی کے افسران کی بطور ڈی آر او اور آر اوز تقرری کا نوٹیفکیشن تیار ،ڈی آر اوز کو ایک روزہ ٹریننگ صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں دی جائے گی، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل آفس میں ٹریننگ دی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرز ڈی آر اوز سے حلف لیں گے۔
4
توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش،بشریٰ بی بی نیب طلبی پر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں۔توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیئے۔ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021 میں بھی نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔
5
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2024 کا شیڈول جاری، انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے 11 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان کے گروپ میں افغانستان،نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں ،پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
6
پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 52 نئے کیسزرپورٹ، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار آٹھ سو15 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز 32 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6814 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان
7
عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے، رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بری طرح متاثر ہوئے۔ غزہ میں امداد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، 50 ہزار کے قریب زخمیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے ، ہمارے کارکنوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔غزہ میں صورتحال ہر بڑھتے منٹ کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے، دونوں فریق عالمی قوانین کی پابندی کریں۔
8
نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا۔ریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔آج کا فیصلہ مضبوط، زیادہ متحد بھارت کی تعمیر کا ہمارے اجتماعی عزم کا عہد ہے۔
9
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے لئے اپنی منڈیاں کھولے، بیجنگ کے ساتھ تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔دورہ چین کے دوران نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کی چین کے نائب وزیر تجارت سے ملاقات ، پاک چین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ،چین پاکستان کے لئے اپنی منڈیاں کھولے، پاکستان اپنی تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔سی پیک کا فائدہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو پہنچنا چاہیے، دو طرفہ تجارت بڑھنے سے عوام کو خوشحالی ملے گی۔