1
ہم نے ملک کیساتھ بڑی زیادتی کی، شاید اب اس کے ازالے کا وقت آ رہا ہے،سلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی سمیت ملک کے مسائل ختم کیے، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر کیوں رُکا، ہم نے ملک کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس ازالے کا وقت اب آ رہا ہے، اگر ازالہ چاہتے ہیں توپھرہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا۔اٹک، جہلم، ملتان اور چکوال سے (ن) لیگ کی ٹکٹ کے امیدواروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسحاق ڈار، شہاز شریف، مریم نواز، احسن اقبال اور دیگر رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے، اجلاس سے خطاب
2
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب کر لیا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو ہٹانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان اور گمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلا پر بریفنگ دے گی، کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی ایم ڈی کی تقرری کا ایجنڈا بھی شامل ہے، پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
3
ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف فیصلہ، وزارت داخلہ نے بھی اپیل دائر کر دی،وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں انٹراکورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ کیا کیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چاہئے تھا؟۔ لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے، کیاعدالت نے اسے نظر انداز نہیں کیا؟ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشت گرد بھی آتے ہیں، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات سے متعلق پہلا اختیار ہائیکورٹ کا تھا۔ سپریم کورٹ خود کئی بار کہہ چکی دیگر فورم موجود ہوں تو آرٹیکل 184/3 سے گریز کرنا چاہیے۔
4
بانی پی ٹی آئی نے سائفر ٹرائل کورٹ کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم چیلنج کر دیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں آفیشل سیکرٹ کی کورٹ کے 4 دسمبر کے حکم نامے کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا حکم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13(6) کی روشنی میں نہیں ہے، ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
5
پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے، عمارہ اطہر کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کو تبدیل کر کے عمارہ اطہر کو تعینات کردیا گیا، عمارہ اطہر بطور سی ٹی او لاہور تعینات ہونیوالی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئی ہیں۔مستنصر فیروز کی خدمات سیف سٹیز اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں، حمزہ امان اللہ کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب جبکہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی آئی جی آفس تعینات کردیا گیا۔
6
شیر افضل مروت کی باجوڑ، دیر، نوشہرہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں کورٹ روم نمبر ون میں پیش ہوئے۔
7
پی ایس ایل 9: شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو کیے جانے کا امکان، پی ایس ایل 9 کے میچز چار وینیوز پر کروائے جانے کا امکان ہے، پاکستان سپر لیگ 9 کا ڈرافٹ بھی 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی چار وینیوز پر میچز کروانے کے حق میں ہے، ان وینیوز میں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں، کراچی میں 11، لاہور میں 9، ملتان میں 5 اور راولپنڈی میں 9 میچز تجویز کیے گئے ہیں۔ 2 وینیوز کا شیڈول پہلے ہی فرنچائزز کو بھجوایا جاچکا ہے، 17 فروری کو لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے لاہور میں میچ رکھا گیا ہے۔ملتان میں 18 فروری کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ رکھا گیا ہے۔ کراچی میں پہلا میچ 28 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تجویز کیا گیا ہے۔


