1
کراچی میں مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں دو گروپوں کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
2
سابق چیف جسٹس کا فوجی عدالتوں کےکیس میں جسٹس طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ جسٹس سردار طارق مسعود فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ بینچ سے الگ ہوجائیں۔سابق چیف نے اپیل کی ہےکہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے۔
3
جیوانی میں ساحل کے قریب تیل ڈپو میں آگ لگ گئی، کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگنےکے واقعے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 ڈپو اور 6 تیل بردار گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آگ لگنے کے واقعے میں تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے4 اسپیڈ بوٹس کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
4
بلاول کا وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ، دیوار شہدا پر والدہ کی تصویر لگائی،نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومتی پالیسیوں سے آج ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ماضی میں دہشت گردوں کو جیلوں سے نکال کر آزاد کیا گیا۔
5
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے باوجود ایک ارب 21 کروڑ شیئرز کے سودے طے،اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 66564 کی تاریخی بلند ترین سطح بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 211 پوائنٹس کم ہوکر 66012 پر بند ہوا۔ حصص بازارمیں ایک ارب 21 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 42 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے کم ہوکر 9462 ارب روپے ہے۔


