1
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے صدر کے اختیارات بھی پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ چارٹر آف اکانومی کرلیں۔ انتخابات کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔8 فروری سے 8 یا 10 دن الیکشن آگے جائیں تو فرق نہیں پڑتا۔ آج ہوں کل ہوں یا پرسوں الیکشن تو ہرصورت ہونے ہیں۔
2
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان فوری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات اور الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورکمیٹی نے بلے کا نشان جاری کرنےمیں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلےکا نشان ہتھیانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے، بلےکانشان جاری نہ کرناشفاف انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
3
صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ ہندو توا نظریے کے سامنے جھک گئی، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے۔صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی عدلیہ فاشسٹ ہندو توا نظریے کے سامنے سرنگوں ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ تنازع ہے۔
4
بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے پولیس اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا!سی ٹی او کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کے چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز پولیس اہلکاروں کا لائسنس چیک کریں۔ سی ٹی او نے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔