اسلام آباد (ای پی آئی ) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب کر لیا ،
نوٹس جاری ۔تفصیل کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پرقاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق اجلاس 14 دسمبر جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ہو گا۔ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے


