پشاور (ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شیدید جھٹکے لوگوں میں خوف و ہرا س ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے


