خبر نمبر 1
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟ جی نوٹس کی کاپی مل گئی۔چیف الیکشن کمشنر کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ ،اگر الیکشن کمیشن مطمئن ہی نہیں تو سرٹیفکیٹ کیسے جاری کرے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
2
ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی براہ راست سماعت،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ سابق وزیراعظم سے متعلق ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے۔لارجر بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔
3
بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔
4
ڈی آئی خان: تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید،ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ تھانے کے قریب فائرنگ سے 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
5
وزارت مذہبی امورکا حج درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ، وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔
6
العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونگے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس ریمانڈ بیک کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔نیب کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں آج ہی اپیل پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
7
غزہ میں 18ہزار شہادتیں : بائیڈن کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان، حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں تبدیل ہوسکتی ہے ، اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر
8
مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری،احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر پرویز الہٰی سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کے خلاف نیب ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
9
بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کے ساتھ انصاف کا قتل کیا گیا۔اری پاکستانی قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں ہے، معاملہ اقوام متحدہ میں ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان،دفعہ 370 یا 35اے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بی جے پی کی مسلمان اور اسلام دشمنی کھل کر واضح ہو گئی ہے، بھارتی عدالتی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، کشمیرں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔
10
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب،چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس 14 دسمبر کو ججز بلاک کے کانفرنس روم میں دوپہر اڑھائی بجے ہو گا۔سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
11
رمضان شوگرملزکیس :حمزہ شہبازکی مستقل حاضری معافی کی درخواست پردلائل طلب،رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی۔حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی ، پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس چلا گیا، اس کیس میں بریت کی درخواستیں زیرسماعت تھیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بریت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔
12
سیلاب سے متاثرہ خاندان کے خیمے میں آتشزدگی ، 3 بچے جھلس کرجاں بحق،افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں رب رکھو لاکھو میں پیش آیا جہاں رشید کھوسو اپنی فیملی کے ہمراہ خیمے میں سوئے ہوئے تھے تو موم بتی جلنے کی وجہ سے خیمے کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صیحت خاتون اور 2 ماہ کی چاہت خاتون جاں بحق ہوگئیں۔آگ سے خیمے کا مالک رشید کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں زخمی ہوئے ہیں ۔
13
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر،کراچی کنگز نے سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سیمنز کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور انہیں ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔فل سیمنز 2016 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ تھے، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
14
باب المندب کے قریب حوثیوں کا ایک بحری جہاز پرکروز میزائل حملہ،عرب میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا جہاز میسن امداد فراہم کرنے کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوا،میزائل حملے میں کچھ نقصان ہوا اور آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یہ حملہ آبنائے باب المندب سے تقریباً 60 ناٹیکل میل شمال میں ہوا۔ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے آج ( منگل) اعلان کیا تھا کہ اسے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے ساحل سے دور باب المندب کے قریب ایک بحری جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔
15
ڈریپ ٹیم کا جعلی ادویات بنا نیوالے کارخانے پرچھاپہ، مالک اور5 ملازم گرفتار،جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈریپ ٹیم نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی طور پرالپائن، ایلکون، ٹرائیگون وغیرہ بنائی جا رہی تھیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے میں بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرتے ہوئے مالک اور پانچ ملازم گرفتار کیے گئے جبکہ جعلی ادویات کے سیمپل لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔
16
سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔ ہفتہ وار مہنگائی 40 فیصد سے زائد ہے جبکہ مجموعی مہنگائی 30 فیصد سے کم ہے، مہنگائی میں اضافے کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات کم ہیں۔تجزیہ کار


