1
کراچی: راشد منہاس روڈ پر مال میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقاتی رپورٹ جاری،کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر آر جے مال میں آگ الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے لگی، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی۔
2
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے جس کے لیے خصوصی عدالت کے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔
3
سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔سدرن نے گیس میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے جو کہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔اوگرا
4
خدیجہ شاہ کی لاہور میں نظربندی ختم، کوئٹہ پولیس نے ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا۔خدیجہ شاہ کی لاہورمیں نظربندی ختم ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ پولیس قتل اور اقدام قتل کیس میں گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نےخدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی توسرکاری وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی ختم کردی ہے تاہم کوئٹہ پولیس نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
5
جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ ، کہا جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے۔ جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
6
پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا ۔ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔محسن نقوی
7
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔


