ڈی آئی خان(ای پی آئی )پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں ہلاک اور 23 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کیں جن میں کل 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
جبکہ جنرل ایریا کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور چار دہشت گرد مارے گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔