1
عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کو حوالات میں بند کرنے سے روک دیا۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے سے روک دیا۔تعلقہ ایس ایچ اوز کو کم عمر ڈرائیورز کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت کا حکم
2
تاجروں کی اکثریت کا نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں تاجروں کی اکثریت نے نگران سیٹ اپ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، موجودہ سیٹ اپ 2 سال تک جاری رہنا چاہیے۔تاجر
3
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 25 جوان شہید، 27 دہشت گرد ہلاک،علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز کئے گئے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ترجمان پاک فوج
4
سپریم کورٹ کا ذوالفقار علی بھٹو پر صدارتی ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ،حکم نامے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا، آخری بار ریفرنس 2012 میں سناگیا، بدقسمتی سے یہ ریفرنس اس کے بعد سنانہیں گیا اور زیر التوا رہا۔عدالتی معاونین کو نوٹس جاری کرکے جواب لیا جائے گا، آئینی معاملات پر عدالتی معاونت کیلئے رضاربانی سےدرخواست کریں گے اور سلمان صفدر کو فوجداری معاملات پر معاونت کیلئے بلایا جائے گا جو کچھ ریکارڈ آپ کو چاہیے وہ کل تک لکھ کر دیں پھر آج کی سماعت کےآرڈر پردستخط کریں گے اور آئندہ سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک کرتے ہیں۔
5
صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری،سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔جس میں سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافہ مانگ لیا ہے، سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696روپے39پیسے مقرر کرنے اور گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی درخواست کی ہے۔


