1
’یہ جن کا کھلونا ہے انہوں نے اس کو لانچ کیا‘، راؤ انوار سے متعلق سوال پر بلاول کا جواب، پاکستان وہ ملک ہے جہاں 12 سال بعد صدرکے ریفرنس پر سماعت ہوئی، میں نے 2018 میں کیس سننے کے لیے درخواست دائر کی، ہمیں ذوالفقار بھٹو کے لیے انصاف چاہیے ، مجھے انصاف دیا جائے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
اعتزاز احسن نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر عدالتی معاونت سے معذرت کرلی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سزا سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس میں 9 معاونین مقررکرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر)منظور ملک کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے اور ان کی معاونت ان کی رضامندی سے مشروط ہوگی،
3
یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا۔یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصدہیں جب کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بےگھر ہوچکی ہے۔ یورپی یونین نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں پرپابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
4
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف،دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔
5
چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔پاکستان اور چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔ وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا اور نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں یہ مطالبہ پیش کیا۔چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع وزارت تجارت