لاہور (ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا ۔
تفصیل کے مطابق قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کی جانب سے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس شہراسرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی م
لزمان کی جانب سے عابد حسین کچھی اور سہیل اصغر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر ملزمان کے خلاف ویڈیو ثبوت پیش نہ کر سکے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان علیم آصف ،حسیب عامر اور وسیم سندھی کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کاعلدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا ۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 2015 میں تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا