خبر نمبر1
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام تورخم بارڈر سے پاکستان آنے والی پیاز کی بوریوں سے جدید ہتھیار برآمد ایم فور کلاشنکوف ہزاروں گولیاں امریکی رائفل گرنیڈ نائٹ ویژن سائٹ شامل افغان ڈرائیور زیر حراست۔۔۔
خبر نمبر2
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی پاکستان کا افغانستان سے سخت احتجاج افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی اور دہشت گردوں کو حوالے کرنے کا مطالبہ دفتر خارجہ کے مطابق حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والا گروپ تحریک جہاد پاکستان کلعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہے افغان حکومت کا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے تحقیقات کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر3
ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری اور سول حکام کی شرکت شہدا کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں تدفین ہوگی پاک فوج دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پر عزم۔۔۔
خبر نمبر4
امریکہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی مزمت وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کہا ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے پر لانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔
خبر نمبر5
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور 153 ممالک کی قرارداد کی حمایت 10 کی مخالفت 23 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا قرارداد میں تمام یرغمالیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ پاکستان کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی حمایت مستقل مندوق منیر اکرم بولے اسرائیل فلسطینوں کی نسل کشی کر رہا ہے جنگ کا ذمہ دار قرار نہ دیا گیا تو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔۔۔


