اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ24دسمبر 2018کا احتساب عدالت کا سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے،

ریفرنس میں بری کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی