1
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی،گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں اوپن ٹرائل نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکٹڈ میڈیا کو اندر بلایا گیا ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔گزشتہ روز عدالت میں درخواستوں پر بحث کی گئی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔عدالت نے چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق 6 متفرق درخواستوں کو نمٹایا۔
2
غزہ بمباری سے حمایت کھونے پر جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو کابینہ تبدیل کرنے کا مشورہ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انتخابی مہم کیلئے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب سے امریکی صدر کا خطاب،کہاموجودہ اسرائیلی حکومت اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پرست حکومت ہے۔
3
مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔کہا ہے تو ایسے تمام ووٹ ختم ہونے چاہئیں، اگر چند دنوں کی تاخیر سے شفاف الیکشن ملتے ہیں تو یہ کوئی بڑا سودا نہیں ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانوں کے شناختی کارڈ بنوا کر ان کے ووٹ رجسٹر کرائے ہیں، خیبر پختونخوا میں جعلی ووٹر لسٹیں بنائی ہوئی ہیں۔
4
گیس نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے سے مہنگائی بڑھی: اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی،گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے نے نومبر 2023 میں مہنگائی میں 3.2 فیصد درجے کا حصہ ڈالا اور اسے 29.2 فیصد سال بہ سال تک پہنچا دیا۔صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات اگرچہ حالیہ مہینوں میں بہتر ہوئی ہیں تاہم بلند سطح پر ہیں۔
5
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ کی سکی،بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں کیس کی سماعت کی گئی تاہم دونوں ملزمان پر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔وہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی اور مزید کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کی جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا تو اس سے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔ اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برساچکا ہے، ہیروشیما اور ناگا ساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایاگیا۔


