خبر نمبر1
نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی اجازت مگر حتمی فیصلہ نہیں کر سکیں گے سپریم کورٹ نے مشروط اجازت دے دی ٹرائی کالعدم قرار دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ معطل فریقین کو نوٹس جاری درخواست گزاروں کے وکلا نے حکم امتناع کی مخالفت کی جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے ایک تو پتہ نہیں یہ بنیادی حقوق ہمیں کہاں لے کر جائیں گے اپنے بچوں کو شہید کرنے والوں کا ٹرائل کس قانون سے کریں جسٹس سردار طارق مسعود کا بینچ سے الگ ہونے سے انکار کہا جواد ایس خواجہ کا اپنا فیصلہ ہے کہ بینچ میں بیٹھنا یا نہ بیٹھنا جج کی ثوابدید ہے معذرت چاہتا ہوں خود کو بینچ سے الگ نہیں کرتا۔۔۔
خبر نمبر2
سائفر کیس سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ملزمان کا صحت جرم سے انکار عدالت نے استغاثہ سے گواہ طلب کر لیے ملزمان پر بطور وزیراعظم اور وزیر خارجہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے چارج شیٹ کے مطابق مزمان نے جان بوجھ کر ذاتی مفادات کے لیے سائفر کو استعمال کیا ملکی تشخص سیکیورٹی اور خارجہ معاملات کو نقصان پہنچایا۔۔۔
خبر نمبر3
جو دکھ ہمیں دیے گئے اس کا کوئی مداوا نہیں ذاتی طور پر کسی کو معاف نہیں کر سکتا سازش کا جو بھی ذمہ دار ہے اس سے حساب لیا جانا چاہیے نواز شریف کا اجلاس سے خطاب کہا آٹھ فروری کو عوام پر مشتمل سب سے بڑی جے آئی ٹی اور عدالت بنے گی عوام سازش کا نوٹس لیں گے کبھی راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ کے خلاف سازش نہیں کی صرف اپنا کام کیا میرے خلاف سازش کی سزا عوام کو ملی جس بینچ نے سسیلین مافیا کہا میں نے اس کا کیا بگاڑا تھا کرسی سے اتارنے کے لیے اقامہ کو بہانہ بنایا گیا حکومت ختم کرنے کے لیے جعلی مقدمات بنائے گئے۔۔۔
خبر نمبر4
کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا یہ سیاست نہیں چلے گی تقسیم نفرت انا اور ذاتیات کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا آپس میں لڑتے رہے تو مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ نہیں کر سکتے بلاول بھٹو کا پشاور میں وکلا سے خطاب کہا ملک مشکل میں ہے سیاسی اختلاف بھول کر مسائل کا سامنا کرنا ہوگا دہشت گردوں سے مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا بتایا جائے شہدا کے خون کا سودا کیوں ہوا کیسے ہوا کس سے ہوا۔۔۔
خبر نمبر5
10 ہفتے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی یکدم تین فیصد کی بڑی گراوٹ تین حدیں ایک ساتھ گر گئیں ٹریڈنگ کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس گر گئے۔۔۔
خبر نمبر6
سپریم کورٹ کا نا آہلی کی مدت سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ سننے کا فیصلہ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری آئینی اور قانونی نکات پر تحریری جواب مانگ لیا کیس جنوری کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم تحریری حکم نامے کے مطابق کیس کے زیر التوا ہونے کو الیکشن میں تاخیر کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر7
موجودہ سیاسی حالات میں الیکشن کچھ نہیں دے گا مزید خرابی اور انتشار پیدا ہوگا شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو سب اقتدار کی بات کر رہے ہیں عوامی مسائل کی نہیں نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی بلایا تو ضرور جاں گا مگر الیکشن لڑنے پر بات نہیں ہوگی۔۔۔
خبر نمبر8
نگران حکومت کا کام غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا ہے الیکشن ملتوی کرانے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کا ہے نگران وزیراعلی کے پی کی سما سے گفتگو کہا تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہے ہیں برفانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں مسائل موجود ہیں۔۔۔
خبر نمبر9
ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد انتخابی عمل میں معاونت کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے بھی تبادلے نہیں ہو سکیں گے نوٹیفکیشن جاری۔۔۔
خبر نمبر10
نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے لیے پولیس کا نادرہ کو خط مراد سعید ،اعظم سواتی، حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل۔۔۔
خبر نمبر11
نگران وزیر خزانہ کا ریٹیل زراعت تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کا عندیہ کہا سہ ماہی اہداف حاصل کیے جائیں گے منقولہ جائیداد پر ویلتھ ٹیکس پر عمل درآمد کیا جائے گا ٹیکس چھوٹ سے ضروری اشیا تک محدود رکھی جائیں گیں۔۔۔
خبر نمبر12
اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری رفاہ میں بمباری سے پوری بستی تباہ خان یونس میں بھی رہائشی عمارتیں نشانہ جبالیہ کیمپ کی مرکزی مارکیٹ قبرستان میں تبدیل غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہر حربہ ناکام القسام بریگیڈز سے نمٹنے کے لیے نئی چال سرنگوں میں سمندر کا پانی چھوڑنا شروع کر دیا القسام برگیڈ کے ہاتھوں مزید 10 اسرائیلی ہلاک۔۔۔
خبر نمبر13
او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشویش پانچ اگست 2019 کے بعد اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ عالمی برادری پر تنازع کشمیر حل کرنے کے لیے کوششیں بڑھانے پر زور۔۔۔۔
خبر نمبر14
بھارتی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کا پول کھل گیا سیشن کے دوران دو افراد اندر گھس گئے اسموک بم پھینکا پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔
خبر نمبر15
نیا کپتان مشکل امتحان پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان خرم شہزاد اور عامر جمال ڈیبیو کریں گے محمد رضوان پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کپتان شان مسعود بولے ٹور میچ اور پریکٹس سے کنڈیشنز کا اندازہ ہوا پچ کا جائزہ لے کر حکمت عملی بنائیں گے غلطیاں ہوں گی لیکن ان سے سیکھیں گے۔۔۔
خبر نمبر16
تمام زندگیاں برابر ہیں آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو میچ میں جوتے پہننے سے روک دیا آسٹریلوی کرکٹر ڈٹ گئے کہا آئی سی سی قوانین کا احترام ہے مگر لڑوں گا جوتے پر جو لکھا وہ سیاسی نہیں انسانی اپیل ہے۔۔۔
خبر نمبر17
اور پولیس افسر کو قاتل کی تلاش ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم وانٹڈ مین 19 جنوری کو ریلیز ہو گی۔۔۔


